مترجم: ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی
86
تین مراتب ہیں :۱-پہلا مرتبہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر دعاء سے پہلے اور اللہ کی حمد و ثنا کے بعد درود پڑھا جائے۔۲- دوسرا مرتبہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر دعاء کے شروع میں ،درمیان میں اور اخیر میں درود پڑھا جائے۔۳-تیسرا مرتبہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر دعاء کے شروع میں اور اخیر میں درود پڑھا جائے،اور اپنی ضرورت کو درمیان میں رکھا جائے ۔[1](۲)-آسانی اور پریشانی ہر دو حالتوں میں دعاء کرنا:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’من سرہ أن یستجیب اللّٰہ لہ عند الشدائد والکرب فلیکثر الدعاء في الرخاء‘‘[2]