مترجم: ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی
265
حضرت بسر بن ارطاۃ سے مروی ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعاء کرتے ہوئے سنا:’’اللھم أحسن عاقبتنا في الأمور کلھا وأجرنا من خزي الدنیا وعذاب الآخرۃ‘‘[1]اے اللہ!تمام معاملات میں ہمارے انجام کو اچھا کردے‘ اور ہمیں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے بچا۔(۶)- اللہ تعالیٰ سے نعمت کی ہمیشگی کا سوال کرنا اور نعمت کے زوال سے پناہ مانگنا:سب سے بڑی نعمت دین کی نعمت ہے،حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایاکرتے تھے:’’اللھم أصلح لي دیني الذي ھو عصمۃ أمري،وأصلح لي دنیاي التي فیھا معاشي،وأصلح لي آخرتي التي إلیھا معادي،واجعل الحیاۃ زیادۃً لي في کل خیرٍ،