مترجم: ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی
216
بدلیوں کے اوپر اٹھاتا ہے اور اس کے لئے آسمان کے دروازے کھولتا ہے اور فرماتا ہے: میری عزت کی قسم!میں تیری ضرور مدد کروں گا گرچہ ایک مدت کے بعد۔۷-روزہ دار کی دعاء جب وہ افطار کرتا ہے:۸- انصاف پرور حاکم(امام وقت):حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ جنت اور اس کی نعمتوں کے سلسلہ میں نبی کریم سے روایت کردہ اپنی طویل حدیث کے اخیر میں فرماتے ہیں :’’ ثلاثۃ لا ترد دعوتھم: الإمام العادل ،والصائم حین یفطر،ودعوۃ المظلوم یرفعھا فوق الغمام،وتفتح لھا أبواب السماء،و یقول الرب عز وجل: وعزتي لأنصرنک ولو بعد حین‘‘[1]تین لوگوں کی دعائیں رد نہیں ہوتیں : انصاف پرور حاکم کی،روزہ دار کی جب وہ افطار کرتاہے،اور مظلوم کی دعاء کو اللہ تعالیٰ بدلیوں کے