| بے شک اللہ تعالیٰ نے آدم،نوح،آل ابراہیم،اور آل عمران کو تمام جہان والوں پر منتخب فر مالیا۔ نیز اللہ تعالیٰ نے انہیں خصوصی نوازش سے سرفراز فرمایا،ارشاد ہے: ﴿ثُمَّ اجْتَبَاْہُ رَبُّہُ فَتَاْبَ عَلَیْہِ وَھَدَیٰ﴾ [1] پھر ان کے رب نے انہیں نوازا،ان کی توبہ قبول فرمائی اور رہنمائی کی۔ ۲- نوح علیہ الصلاۃ والسلام: ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَلَقَدْ نَاْدَاْنَاْ نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِیْبُوْنَ،وَنَجَّیْنَاْہُ وَأَھْلَہُ مِنَ الْکَرْبِ الْعَظِیْمِ﴾ [2] اور ہمیں نوح علیہ السلام نے پکارا،تو ہم نہایت اچھے قبول کرنے والے تھے،اور ہم نے انہیں اور ان کے خاندان والوں کو بہت بڑی مصیبت سے نجات دی۔ |
| Book Name | دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں |
| Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
| Publisher | مکتب توعیۃ الجالیات بقبۃ القصیم |
| Publish Year | |
| Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
| Volume | |
| Number of Pages | 263 |
| Introduction |