مترجم: ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی
37
جب کبھی وہ پکارے قبول کرتا ہوں ،اس لئے لوگوں کو بھی چاہئے کہ میری بات مان لیا کریں ،اور مجھ پر ایمان رکھیں ،شاید وہ رشد و بھلائی سے ہمکنارہوں ۔(۲) ارشاد باری تعالیٰ ہے:﴿ وَقَاْلَ رَبُّکُمُ ادْعُوْنِيْ أَسْتَجِبْ لَکُمْ إِنَّ الَّذِیْنَ یَسْتَکْبِرُوْنَ عَنْ عِبَاْدَتِيْ سَیَدْخُلُوْنَ جَھَنَّمَ دَاْخِرِیْنَ﴾ [1]اور تمہارے رب نے کہا مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا،یقینا جو لوگ میری عبادت سے اعراض و تکبر کرتے ہیں وہ جلد ہی ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔(۳) نیز ارشاد ہے:﴿ ادْعُوْا رَبَّکُمْ تَضَرُّعاً وَّخُفْیَۃً إِنَّہُ لَاْ یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ،وَلَاْ تُفْسِدُوْا فِيْ الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاْحِھَاْ وَادْعُوْہُ خَوْفاً وَّطَمَعاً إِنَّ رَحْمَتَ اللّٰہِ قَرِیْبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِیْنَ﴾ [2]