Maktaba Wahhabi

قربانی کے احکام و مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد العلیم عبد الحفیظ سلفی

ناشر: شعبہ نشر و اشاعت امام ابن باز تعلیمی و رفاہی سوسائٹی مدنی چوک سٹلا گانڈے گریدیہ جھارکھنڈ

عرض ناشر الحمد للّٰه رب العالمين , والصلاة والسلام على رسوله الكريم , وصلى على آله وأصحابه أجمعين . أما بعد:ارشادباری تعالی ﴿لئن شكرتم لأزيدنكم﴾ (ابراھیم:7)اورارشادنبوی "لم يشكراللّٰه من لم يشكرالناس" کے تحت ہم سب سے پہلے باری تعالی کےازحد شکرگذارہیں جس کی توفیق اورعنایت سے " امام ابن بازتعلیمی ورفاہی سوسائیٹی " نے اپنے نہایت ہی مختصرمدت قیام کے اندر پانچ پانچ اہم دینی کتابیں شائع کرنےکا شرف حاصل کرلیاہے۔ سوسائیٹی کی زیرنگرانی یوم اول سے قائم تعلیمی ادارہ بنام " معہد زیدبن ثابت لتحفیظ القرآن الکریم " میں اب پچاس طلبہ زیرتعلیم ہیں جن کی مکمل کفالت سوسائیٹی کرتی ہے۔ اوراللہ کے فضل سےاب سوسائیٹی کےزیراہتمام دینیات اور عربی کی تعلیم کا بھی انتظام ہوگیاہے۔ اس شعبے کو جھارکھنڈ کے معروف مدنی فاضل شیخ عبداللہ محمدسلیمان کی خدمات حاصل ہوگئیں ہیں۔ سوسائیٹی کے شعبۂ نشرواشاعت نے اب تک صحیح اسلام کی نما‎ئندہ چار کتابیں شائع کی ہیں جن میں "بدعات اوران کی ہلاکت خیزیاں " (مولفہ شیخ عبدالسلام صلاح الدین مدنی )بہت ہی اہم کتاب ہےجوساڑھےتین سوصفحات پرمشتمل ہےاوربدعات کے موضوع پرایک انسائیکلوپیڈیاکی حیثیت رکھتی ہے۔ والحمدللہ آج "قربانی " کے موضوع پرشیخ عبدالعلیم عبدالحفیظ سلفی کی کتاب پریس کے حوالہ کی جارہی ہے، یہ کتاب ایک اہم دینی فریضہ قربانی کے فضائل واحکام ومسا‏ئل پرایک معتبردستاویزکی حیثیت رکھتی ہے، جوصرف قرآ ن کریم اور صحیح احادیث اورصحیح اسلام کے نمائندہ ترجمان علماء سلفیت کے صحیح اقوال کی روشنی میں ترتیب دی گئی ہے، مقصد یہ ہے کہ امت مسلمہ اس عبادت کو اللہ اوررسول کے بتائے ہو‏ئے
x
صفحہعنوان
1عرض ناشر
3مقدمه
5تمہید
8قربانی کی تعریف
8قربانی شریعت کی اصطلاح میں
10بعض غلط فہمیوں کاازالہ
11قربانی کی مشروعیت
13قربانی کی مشروعیت کی حکمت
15قربانی کاحکم
16قربانی کس کےحق میں مشروع ہے ؟
18عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت
19عشرہ ذی الحجہ کےمشروع اعمال 1 –(نماز )
202 –(روزہ )
203 –(تکبیر وتہلیل)
20تکبیرکےالفاظ
214 -(یوم عرفہ کا روزہ )
21قربانی کرنےوالا کن امورسےپرہیزکرے
22ایک غلط فہمی کاازالہ
23قربانی کاجانور
24مسنہّ:(فقہاء کےنزدیک ):
25(اہلِ لغت کےنزدیک ):
26جذعۃ من الضان :(بھیڑکاجذعہ ):(فقہاء کےنزدیک ):
26(اہلِ لغت کےنزدیک ):
28بھینس کی قربانی
29گابھن کی قربانی
30قربانی کےشرائط
32قربانی کے لیے مخصوص ومتعین جانورکاحکم
36قربانی کےجانورمیں شرکت
38قربانی کاوقت
39رات میں قربانی کرنےکاحکم
40قربانی کےایاّم
40ذبح کےشرائط
41ذبح کےآداب
42کیاعورت قربانی کاجانورذبح کرسکتی ہے ؟
43ذبح کی دعاء
44قربانی کاگوشت
45قربانی کاگوشت غیرمسلم کودینےکاحکم
46قربانی کاچمڑا
46قصائی کی اجرت
47میّت کی طرف سےقربانی کاحکم
54قربانی کی بدعات ورسوم
57قربانی سےمتعلق چندضعیف اورموضوع روایتیں
57احکام وفضائل:
62قیمتی اورموٹاجانور:
63رات میں قربانی:
63مسافرکی قربانی:
66نمازعیدالاضحی کا طریقہ
Flag Counter