Maktaba Wahhabi

قربانی کے احکام و مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد العلیم عبد الحفیظ سلفی

ناشر: شعبہ نشر و اشاعت امام ابن باز تعلیمی و رفاہی سوسائٹی مدنی چوک سٹلا گانڈے گریدیہ جھارکھنڈ

تمہید الحمد للّٰه رب العالمين، والعاقبة للمتقين، وصلى اللّٰه وسلم على عبده ورسوله نبينامحمد،وعلى آله وأصحابه أجمعين , أما بعد: قربانی دین کےشعائرمیں سےایک اہم شعار اوراس کی عبادتوں میں سےایک اہم عبادت ہےجس کاحکم اللہ رب العزت نےدیاہے، اوراس کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم نےاسے"سُنّتِ ابراہیمی " سےتعبیرکیاہے آپ نےخود قربانی کیااورصحابہ کرام رضی اللہ عنہم کوبھی اس کی تاکید فرمائی۔ انس بن مالك رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانی کےمتعلق فرماتے ہیں:" كان يضحّي بكبشين أملحين أقرنين ويسمّي ويكبّر ويضع رجله على صحافهما "(بخاري:الأضاحي /14(5565)ومسلم:الأضاحي /3(1966))" آپ دو" أملح" (جس کےجسم میں سفیدی سیاہی سےزیادہ ہو)بکروں کوذبح کرتے تھے،(ذبح کےوقت)اللہ کانام لیتے، تکبیرکہتے اوران کےکندھوں پر پاؤں رکھتے " اورمسلم کی روایت میں ہے:"اورآپ"باسم اللّٰه واللّٰه أكبر"کہتے اور مسلم ہی کی ایک روایت میں عائشہ رضی الله عنها سےمروی ہے: " أمر بكبش أقرن يطأ في سواد ويبرك في سواد وينظر في سواد فأتى به ليضحي به فقال لها:" يا عائشة! هَلُمِّي المُدْية ",ثم قال:"اشحذيهابحجر" ففعلت ثم أخذها وأخذ الكبش فأضجعه ثم ذبحه ثم قال:"بسم اللّٰه اللهم تقبّل من محمد وآل محمد و من أمة محمد ثم ضحى به"(مسلم:الأضاحي /3(1967)) "ایک سینگ داربکراآپ صلی اللہ علیہ وسلم نےمنگایا جس کے پاؤں , پیٹ اورآنکھوں کے گوشے سیاہ تھے، جب اسےآپ کےپاس لایاگیاتوآپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:" اے عائشہ چھُری
x
صفحہعنوان
1عرض ناشر
3مقدمه
5تمہید
8قربانی کی تعریف
8قربانی شریعت کی اصطلاح میں
10بعض غلط فہمیوں کاازالہ
11قربانی کی مشروعیت
13قربانی کی مشروعیت کی حکمت
15قربانی کاحکم
16قربانی کس کےحق میں مشروع ہے ؟
18عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت
19عشرہ ذی الحجہ کےمشروع اعمال 1 –(نماز )
202 –(روزہ )
203 –(تکبیر وتہلیل)
20تکبیرکےالفاظ
214 -(یوم عرفہ کا روزہ )
21قربانی کرنےوالا کن امورسےپرہیزکرے
22ایک غلط فہمی کاازالہ
23قربانی کاجانور
24مسنہّ:(فقہاء کےنزدیک ):
25(اہلِ لغت کےنزدیک ):
26جذعۃ من الضان :(بھیڑکاجذعہ ):(فقہاء کےنزدیک ):
26(اہلِ لغت کےنزدیک ):
28بھینس کی قربانی
29گابھن کی قربانی
30قربانی کےشرائط
32قربانی کے لیے مخصوص ومتعین جانورکاحکم
36قربانی کےجانورمیں شرکت
38قربانی کاوقت
39رات میں قربانی کرنےکاحکم
40قربانی کےایاّم
40ذبح کےشرائط
41ذبح کےآداب
42کیاعورت قربانی کاجانورذبح کرسکتی ہے ؟
43ذبح کی دعاء
44قربانی کاگوشت
45قربانی کاگوشت غیرمسلم کودینےکاحکم
46قربانی کاچمڑا
46قصائی کی اجرت
47میّت کی طرف سےقربانی کاحکم
54قربانی کی بدعات ورسوم
57قربانی سےمتعلق چندضعیف اورموضوع روایتیں
57احکام وفضائل:
62قیمتی اورموٹاجانور:
63رات میں قربانی:
63مسافرکی قربانی:
66نمازعیدالاضحی کا طریقہ
Flag Counter