Maktaba Wahhabi

قربانی کے احکام و مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد العلیم عبد الحفیظ سلفی

ناشر: شعبہ نشر و اشاعت امام ابن باز تعلیمی و رفاہی سوسائٹی مدنی چوک سٹلا گانڈے گریدیہ جھارکھنڈ

کہاجائےگااگرچہ اسےقربانی کےدنوں میں ہی کیوں نہ ذبح کیاگیا ہو، اسی طرح قربانی کےایّام اورمتعین اوقات کے سوا ذبح کیاگیا جانور قربانی نہیں ہےاگرچہ اسےتقرّباالی اللہ ہی کیوں نہ ذبح کیاگیا ہو۔ بعض غلط فہمیوں کاازالہ عوام میں ایک غلط فہمی عام ہے کہ قربانی اورحج میں کئے جانےوالے ھدي کوایک سمجھاجاتاہے حالاں کہ ھدي اورقربانی دونوں الگ الگ چیزیں ہیں، شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتےہیں:" ماذبح بمنى و قد سيق من الحل إلى الحرم فإنه هدي, سواءً كان من الإبل أوالبقرأو الغنم,ويسمى أيضاًأضحيةبخلاف مايذبح يوم النحربالحل فإنه أضحية وليس بهدي"(مجموع فتاوي ابن تيميه (26/137)دیکھیے:الاختبارات (ص120))" ہروہ جانورجسےحل سےحرم میں لاکر منی میں ذبح کیاگیاہو، وہ اونٹ ہوگائےہو خواہ بکری ہووہ ھدي ہے،اسے أضحیۃ بھی کہاجاتاہے، برخلاف اس جانور کےجوقربانی کےدن حل میں ذبح کیاجاتاہے وہ (صرف)أضحیہ(قربانی)ہے ھدي نہیں " علامہ ابن عثیمین فرماتےہیں:" الهدي أعم من الأضحية لأن الأضحية لاتكون إلامن بهيـمـةالأنعام وأماالهدي فيكون من بهيـمـة الأنعام ومن غيرها، فهو كل مايهـدى إلى الحرم " (الشرح الممتع علي زاد المستقنع (7/453)) " ھدي أضحیة سےعام ہے کیوں کہ أضحیة صرف بھیـمة الأنعام ہی سےجائزہےجبکہ ھدي بھیـمة الأنعام اوراس کےعلاوہ سےبھی جائزہے، لہذاھدي ہر اس شیئ کوکہتےہیں جسے حرم میں لایاجائے " یہاں پرواضح رہےکہ قربانی ان خالص عبادتوں میں سےایک ہےجوصرف اللہ وحدہ لاشریک لہ کے لئے کی جاتی ہیں اورجن کا غیراللہ کے لئے کرنا آدمی کومشرک بنادیتاہے، اللہ تعالی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم
x
صفحہعنوان
1عرض ناشر
3مقدمه
5تمہید
8قربانی کی تعریف
8قربانی شریعت کی اصطلاح میں
10بعض غلط فہمیوں کاازالہ
11قربانی کی مشروعیت
13قربانی کی مشروعیت کی حکمت
15قربانی کاحکم
16قربانی کس کےحق میں مشروع ہے ؟
18عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت
19عشرہ ذی الحجہ کےمشروع اعمال 1 –(نماز )
202 –(روزہ )
203 –(تکبیر وتہلیل)
20تکبیرکےالفاظ
214 -(یوم عرفہ کا روزہ )
21قربانی کرنےوالا کن امورسےپرہیزکرے
22ایک غلط فہمی کاازالہ
23قربانی کاجانور
24مسنہّ:(فقہاء کےنزدیک ):
25(اہلِ لغت کےنزدیک ):
26جذعۃ من الضان :(بھیڑکاجذعہ ):(فقہاء کےنزدیک ):
26(اہلِ لغت کےنزدیک ):
28بھینس کی قربانی
29گابھن کی قربانی
30قربانی کےشرائط
32قربانی کے لیے مخصوص ومتعین جانورکاحکم
36قربانی کےجانورمیں شرکت
38قربانی کاوقت
39رات میں قربانی کرنےکاحکم
40قربانی کےایاّم
40ذبح کےشرائط
41ذبح کےآداب
42کیاعورت قربانی کاجانورذبح کرسکتی ہے ؟
43ذبح کی دعاء
44قربانی کاگوشت
45قربانی کاگوشت غیرمسلم کودینےکاحکم
46قربانی کاچمڑا
46قصائی کی اجرت
47میّت کی طرف سےقربانی کاحکم
54قربانی کی بدعات ورسوم
57قربانی سےمتعلق چندضعیف اورموضوع روایتیں
57احکام وفضائل:
62قیمتی اورموٹاجانور:
63رات میں قربانی:
63مسافرکی قربانی:
66نمازعیدالاضحی کا طریقہ
Flag Counter