Maktaba Wahhabi

قربانی کے احکام و مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد العلیم عبد الحفیظ سلفی

ناشر: شعبہ نشر و اشاعت امام ابن باز تعلیمی و رفاہی سوسائٹی مدنی چوک سٹلا گانڈے گریدیہ جھارکھنڈ

عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت میں قرآن و حدیث میں ڈھیر ساری دلیلیں موجود ہیں، ذیل میں ہم چند نصوص کےذکرپر اکتفاء کرتے ہیں: 1 - اللہ تعالی کاارشاد ہے:﴿ وَالْفَجْر وَلَيَالٍ عَشْرٍ﴾ (الفجر1 – 2) (فجرکی قسم اوردس راتوں کی قسم)عبداللہ بن عباس، عبداللہ بن زبیر اورمجاھد رضي اللہ عنهم سےمروی ہےکہ دس راتوں سےمراد ذی الحجہ کی ابتدائی دس راتیں ہیں، اکثرمفسّرین نےبھی اسی تفسیر کو اختیار کیاہے۔ 2 - عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہےکہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:" ما من أيام العمل الصالح فيهن أحب إلى اللّٰه من هذه الأيام العشرة " قالوا:ولاالجهادفي سبيل اللّٰه ؟ قال:" ولاالجهادفي سبيل اللّٰه , إلارجل خرج يخاطر بنفسه وماله فلم يرجع من ذلك بشيئ" (البخاري:العيدين /11 رقم (969))" عشرہ ذی الحجہ میں کئےگئے نیک عمل سےزیادہ اللہ کےنزدیک کسی دوسرے ایام کا نیک عمل پسندیدہ نہیں ہے، صحابہ کرام رضي الله عنهم نے سوال کیا:جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں ؟ تو آپ نےفرمایا:
x
صفحہعنوان
1عرض ناشر
3مقدمه
5تمہید
8قربانی کی تعریف
8قربانی شریعت کی اصطلاح میں
10بعض غلط فہمیوں کاازالہ
11قربانی کی مشروعیت
13قربانی کی مشروعیت کی حکمت
15قربانی کاحکم
16قربانی کس کےحق میں مشروع ہے ؟
18عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت
19عشرہ ذی الحجہ کےمشروع اعمال 1 –(نماز )
202 –(روزہ )
203 –(تکبیر وتہلیل)
20تکبیرکےالفاظ
214 -(یوم عرفہ کا روزہ )
21قربانی کرنےوالا کن امورسےپرہیزکرے
22ایک غلط فہمی کاازالہ
23قربانی کاجانور
24مسنہّ:(فقہاء کےنزدیک ):
25(اہلِ لغت کےنزدیک ):
26جذعۃ من الضان :(بھیڑکاجذعہ ):(فقہاء کےنزدیک ):
26(اہلِ لغت کےنزدیک ):
28بھینس کی قربانی
29گابھن کی قربانی
30قربانی کےشرائط
32قربانی کے لیے مخصوص ومتعین جانورکاحکم
36قربانی کےجانورمیں شرکت
38قربانی کاوقت
39رات میں قربانی کرنےکاحکم
40قربانی کےایاّم
40ذبح کےشرائط
41ذبح کےآداب
42کیاعورت قربانی کاجانورذبح کرسکتی ہے ؟
43ذبح کی دعاء
44قربانی کاگوشت
45قربانی کاگوشت غیرمسلم کودینےکاحکم
46قربانی کاچمڑا
46قصائی کی اجرت
47میّت کی طرف سےقربانی کاحکم
54قربانی کی بدعات ورسوم
57قربانی سےمتعلق چندضعیف اورموضوع روایتیں
57احکام وفضائل:
62قیمتی اورموٹاجانور:
63رات میں قربانی:
63مسافرکی قربانی:
66نمازعیدالاضحی کا طریقہ
Flag Counter