Maktaba Wahhabi

قربانی کے احکام و مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد العلیم عبد الحفیظ سلفی

ناشر: شعبہ نشر و اشاعت امام ابن باز تعلیمی و رفاہی سوسائٹی مدنی چوک سٹلا گانڈے گریدیہ جھارکھنڈ

قربانی کی مشروعیت کی حکمت یوں توقربانی کی بے شُمارحکمتیں ہیں لیکن ان میں سے چندبنیادی حکمتیں مندرجہ ذیل ہیں: 1 – اللہ رب العزت کاتقرّب:قربانی دیگرعبادتوں کی طرح ایک عبادت ہے جوصرف اللہ رب العزّ ت کےلئےخاص ہےاس کےعلاوہ کسی دوسرےکےلئےچھوٹی بڑی کسی بھی قسم کی قربانی شرک اکبر کے درجہ میں آتی ہے، یہ قربانی اللہ کی عبادت اوراس کی قربت کےحصول کابہترین ذریعہ ہے، اللہ تعالی اس کاحکم دیتے ہوئےفرماتاہے:﴿فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ ﴾ (الكوثر2)(اپنےرب کےلئےنمازپڑھ اورقربانی کر) نیز ارشاد فرماتاہے:﴿قُلْ إِنَّ صَلاَتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴾ (الأنعام 162)(آپ فرمادیجئےکہ بالیقین میری نماز اور میری قربانی اور میرا جینااورمیرا مرناسب خالص اللہ ہی کے لئے ہےجو سارےجہاں کا مالک ہے) "نسك " کہتےہیں کسی جانورکےذبح کےذریعہ اللہ تعالی کاتقرّب حاصل کرنے کو۔ 2 – امام المؤحّدین ابراہیم خلیل اللہ علیہ الصلاة والسلام کی بے مثال قربانی کےجذبےسےپیش کردہ سُنّتِ عظیمہ کااحیاء جنہوں نےاطاعت وفرمانبر داری کابےمثال نمونہ پیش کرتےہوئے اپنےبیٹے اسماعیل
x
صفحہعنوان
1عرض ناشر
3مقدمه
5تمہید
8قربانی کی تعریف
8قربانی شریعت کی اصطلاح میں
10بعض غلط فہمیوں کاازالہ
11قربانی کی مشروعیت
13قربانی کی مشروعیت کی حکمت
15قربانی کاحکم
16قربانی کس کےحق میں مشروع ہے ؟
18عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت
19عشرہ ذی الحجہ کےمشروع اعمال 1 –(نماز )
202 –(روزہ )
203 –(تکبیر وتہلیل)
20تکبیرکےالفاظ
214 -(یوم عرفہ کا روزہ )
21قربانی کرنےوالا کن امورسےپرہیزکرے
22ایک غلط فہمی کاازالہ
23قربانی کاجانور
24مسنہّ:(فقہاء کےنزدیک ):
25(اہلِ لغت کےنزدیک ):
26جذعۃ من الضان :(بھیڑکاجذعہ ):(فقہاء کےنزدیک ):
26(اہلِ لغت کےنزدیک ):
28بھینس کی قربانی
29گابھن کی قربانی
30قربانی کےشرائط
32قربانی کے لیے مخصوص ومتعین جانورکاحکم
36قربانی کےجانورمیں شرکت
38قربانی کاوقت
39رات میں قربانی کرنےکاحکم
40قربانی کےایاّم
40ذبح کےشرائط
41ذبح کےآداب
42کیاعورت قربانی کاجانورذبح کرسکتی ہے ؟
43ذبح کی دعاء
44قربانی کاگوشت
45قربانی کاگوشت غیرمسلم کودینےکاحکم
46قربانی کاچمڑا
46قصائی کی اجرت
47میّت کی طرف سےقربانی کاحکم
54قربانی کی بدعات ورسوم
57قربانی سےمتعلق چندضعیف اورموضوع روایتیں
57احکام وفضائل:
62قیمتی اورموٹاجانور:
63رات میں قربانی:
63مسافرکی قربانی:
66نمازعیدالاضحی کا طریقہ
Flag Counter