Maktaba Wahhabi

قربانی کے احکام و مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد العلیم عبد الحفیظ سلفی

ناشر: شعبہ نشر و اشاعت امام ابن باز تعلیمی و رفاہی سوسائٹی مدنی چوک سٹلا گانڈے گریدیہ جھارکھنڈ

" جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں، إلاّ یہ کہ آدمی دشمن پرٹوٹ پڑنے کی نیّت سےنفس ومال کےساتھ نکلتاہےاور ان میں سے کچھ بھی لیکر واپس نہیں آتا"۔ 3 - عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سےمروی ہےکہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:" ما من أيام أعظم عند اللّٰه سبحانه ولاأحب إليه العمل فيهن من هذه الأيام العشر فأكثروا فيهن من التهليل والتكبير والتحميد"(أحمد (2/75)شیخ احمد شاکر نے اس کی سند کو صحیح قرار دیا ہے، دیکھیے:شرحہ علی المسند رقم (5446))" عشرہ ذی الحجہ کےدنوں میں کئےجانے والےعمل سے زیادہ اللہ کےنزدیک کوئی دوسراعمل پسندیدہ نہیں، اس لئے ان دِنوں میں زیادہ سے زیادہ ذکر و اذکار اورتکبیروتحمید کیاکرو " 4۔ حافظ ابن حجررحمہ اللہ فتح الباری کےاندرفرماتےہیں:" عشرہ ذی الحجہ کی امتیازی حیثیت کاسبب غالبایہ ہےکہ دیگرایّام کےمقابلےمیں بڑی بڑی عبادتیں مثلا:نماز، روزہ، زکاۃ اورحج ان ایام میں اکٹھی ہوجاتی ہیں"(فتح الباری (3/136)) عشرہ ذی الحجہ کےمشروع اعمال 1 –(نماز ) ذو الحجہ اوردیگرایام میں بھی فرائض کی محافظت اورزیادہ سےزیادہ نوافل کااہتمام مستحب ہے، ثوبان رضی اللہ عنہ سےمروی ہےکہ:میں نےنبی أكرم صلی اللہ علیہ وسلم سےایسےعمل کےبارےمیں پوچھاجواللہ تعالی کے نزدیک سب سےزیادہ پسندیدہ اوردخول جنّت کاسبب ہو، توآپ نےفرمایا:"عليك بكثرة السجود للّٰه! فإنك لاتسجد للّٰه سجدة إلارفعك اللّٰه درجةوحط عنك خطيئة "(مسلم:الصلاة/43 رقم (488))
x
صفحہعنوان
1عرض ناشر
3مقدمه
5تمہید
8قربانی کی تعریف
8قربانی شریعت کی اصطلاح میں
10بعض غلط فہمیوں کاازالہ
11قربانی کی مشروعیت
13قربانی کی مشروعیت کی حکمت
15قربانی کاحکم
16قربانی کس کےحق میں مشروع ہے ؟
18عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت
19عشرہ ذی الحجہ کےمشروع اعمال 1 –(نماز )
202 –(روزہ )
203 –(تکبیر وتہلیل)
20تکبیرکےالفاظ
214 -(یوم عرفہ کا روزہ )
21قربانی کرنےوالا کن امورسےپرہیزکرے
22ایک غلط فہمی کاازالہ
23قربانی کاجانور
24مسنہّ:(فقہاء کےنزدیک ):
25(اہلِ لغت کےنزدیک ):
26جذعۃ من الضان :(بھیڑکاجذعہ ):(فقہاء کےنزدیک ):
26(اہلِ لغت کےنزدیک ):
28بھینس کی قربانی
29گابھن کی قربانی
30قربانی کےشرائط
32قربانی کے لیے مخصوص ومتعین جانورکاحکم
36قربانی کےجانورمیں شرکت
38قربانی کاوقت
39رات میں قربانی کرنےکاحکم
40قربانی کےایاّم
40ذبح کےشرائط
41ذبح کےآداب
42کیاعورت قربانی کاجانورذبح کرسکتی ہے ؟
43ذبح کی دعاء
44قربانی کاگوشت
45قربانی کاگوشت غیرمسلم کودینےکاحکم
46قربانی کاچمڑا
46قصائی کی اجرت
47میّت کی طرف سےقربانی کاحکم
54قربانی کی بدعات ورسوم
57قربانی سےمتعلق چندضعیف اورموضوع روایتیں
57احکام وفضائل:
62قیمتی اورموٹاجانور:
63رات میں قربانی:
63مسافرکی قربانی:
66نمازعیدالاضحی کا طریقہ
Flag Counter