Maktaba Wahhabi

قربانی کے احکام و مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد العلیم عبد الحفیظ سلفی

ناشر: شعبہ نشر و اشاعت امام ابن باز تعلیمی و رفاہی سوسائٹی مدنی چوک سٹلا گانڈے گریدیہ جھارکھنڈ

اورایک روایت میں ہےکہ آپ نےفرمایا:"يافاطمةقومي إلى أضحيتك فاشهديها فإنه يغفر لك عند أول قطرة من دمهاكل ذنب عملتيه وقولي:(إن صلاتي ونسكي ومحياي ومماتي للّٰه رب العالمين لاشريك له وبذلك أمرت وأنا من المسلمين)قال عمران بن حصين:قلت:يا رسول اللّٰه! هذالك ولأهل بيتك خاصة وأهل ذاك أنتم،أم للمسلمين عامة ؟ قال:" لا بل للمسلمين عامة "(اخرجہ الطبرانی فی الکبیر (18/239)وفی الاوسط (140)والحاکم (4/122)والبیہقی فی الکبری (9/383)). " اےفاطمہ اپنی قربانی کےجانورکےپاس جاؤاوروہاں حاضررہو کیونکہ اس کےبہنےوالےخون کےپہلےقطرےکےوقت تمہارےسارےگناہ بخش دئےجاتےہیں، اوراس وقت تم یہ دعاء پڑھو ‏:(إن صلاتي ونسكي ومحياي ومماتي للّٰه رب العالمين لاشريك له وبذلك أمرت وأنا من المسلمين)عمران بن حصين نےکہا:يارسول الله صلی اللہ علیہ وسلم!یہ آپ کے گھر والوں کےلئےخاص ہے، جس کےآپ لوگ حقداربھی ہیں یا (تمام)مسلمانوں کےلئےعام ہے؟ توآپ نےفرمایا:تمام مسلمانوں کےلئے (عام)ہے " یہ روایت " منکر" ہے امام حاکم نےاس کی تصحیح کی ہےلیکن امام ذہبی نےاسے ردکردیاہے،فرماتےہیں:"(اس روایت میں)ابوحمزہ نہایت درجہ ضعیف ہےاوراسماعیل صحت کےلائق نہیں " ابوحاتم فرماتےہیں:"میں نےاپنےوالد محترم کوکہتےسناکہ یہ حدیث منکرہے"(دیکھیے:علل الحدیث (2/28۔39)امام البانی نے بھی اس حدیث پرمنکرہونےکاحکم لگایاہے(دیکھیے:الضعیفۃ (2/15))۔ 4 – " أمرت بيوم الأضحى عيدا جعله اللّٰه عز وجل لهذه الأمة "قال الرجل:أرأيت إن لم أجد إلا أضحية أنثى أفأضحي بها ؟ قال:" لا ولكن تأخذ من شعرك وأظفارك وتقص شاربك
x
صفحہعنوان
1عرض ناشر
3مقدمه
5تمہید
8قربانی کی تعریف
8قربانی شریعت کی اصطلاح میں
10بعض غلط فہمیوں کاازالہ
11قربانی کی مشروعیت
13قربانی کی مشروعیت کی حکمت
15قربانی کاحکم
16قربانی کس کےحق میں مشروع ہے ؟
18عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت
19عشرہ ذی الحجہ کےمشروع اعمال 1 –(نماز )
202 –(روزہ )
203 –(تکبیر وتہلیل)
20تکبیرکےالفاظ
214 -(یوم عرفہ کا روزہ )
21قربانی کرنےوالا کن امورسےپرہیزکرے
22ایک غلط فہمی کاازالہ
23قربانی کاجانور
24مسنہّ:(فقہاء کےنزدیک ):
25(اہلِ لغت کےنزدیک ):
26جذعۃ من الضان :(بھیڑکاجذعہ ):(فقہاء کےنزدیک ):
26(اہلِ لغت کےنزدیک ):
28بھینس کی قربانی
29گابھن کی قربانی
30قربانی کےشرائط
32قربانی کے لیے مخصوص ومتعین جانورکاحکم
36قربانی کےجانورمیں شرکت
38قربانی کاوقت
39رات میں قربانی کرنےکاحکم
40قربانی کےایاّم
40ذبح کےشرائط
41ذبح کےآداب
42کیاعورت قربانی کاجانورذبح کرسکتی ہے ؟
43ذبح کی دعاء
44قربانی کاگوشت
45قربانی کاگوشت غیرمسلم کودینےکاحکم
46قربانی کاچمڑا
46قصائی کی اجرت
47میّت کی طرف سےقربانی کاحکم
54قربانی کی بدعات ورسوم
57قربانی سےمتعلق چندضعیف اورموضوع روایتیں
57احکام وفضائل:
62قیمتی اورموٹاجانور:
63رات میں قربانی:
63مسافرکی قربانی:
66نمازعیدالاضحی کا طریقہ
Flag Counter