Maktaba Wahhabi

7 - 124
کے خلاف ہو انکاکرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو ہمارے درمیان اسلام کا نام لیتے ہیں مگر یورپ اور انگریزوں کے دسترخوانوں پر پلتے ہیں اور وہ لوگ ہمارے درمیان ایسی چیزین چھوڑ رہے ہیں جو نہ ہم نے کبھی سنی ہے اور نہ ہمارے پیش رفتگان نے یقینا یہ فرقہ گمراہ ہے اور ہمیں گمراہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔اسی طرح ہمارے درمیان زہر پاشی کرکے اپنے جراثیم کو کئی طریقوں سے ہم پر منتقل کررہا ہے۔ (1) ان شبھات کو اردو زبان میں نقل کرنا جن کو مستشرقین نے سنت کے متعلق مروج کیا پھر انہوں نے اس میں(اپنی طرف سے)کچھ بڑھادیا اوراس میں کچھ کمی کردی اور اس کے ذریعے امت اسلامیہ کی پسپائی چاہی کہ اللہ کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)نے قرآن کے علاوہ کسی چیز کو(امت کے درمیان)نہیں چھوڑا کہ جس پر اعتماد کیا جا سکے۔ (2) اس جماعت نے اپنی کاوشوں کو سرگرم کیا اور روایات اور حکایات کتب اور(ان میں موجود)قصص کی چھان بین کے لئے کھڑی ہوئی تاکہ ان لوگوں کو(ان کتب سے)وہ اشیاء مل جائیں جو ان کی سوچ(planning)کے مطابق ہو پھر انہوں نے منگھڑت اور جھوٹی باتوں کو جمع کیا جو ان کے گمراہ اور جھٹلانے والے اکابر نے اپنے ذاتی غرض کے لئے اپنی طرف سے ترویج دیا ہے اور اس میں انہوں نے بہت زیادہ علمی خیانت سے کام لیا ہے اور یہ لوگ اپنی اس آواز کو اچھالتے ہیں کہ اے مسلمانوں!اسلام کو ان بے ہودہ باتوں)(یعنبی احادیث نبوی)سے بچاؤ نعوذبااللہ من ذلک۔افسوس ہے ان پر اور خرابی ہے ان کے لئے۔ (3) عام مسلمانوں کے دلوں میں اس امت کے علماء ومفسرین اور محدثین کے بارے میں شک وشبھات کو پیدا کیا کہ یہ(محدثین وغیرھم)اس لائق نہیں کہ قرآن کی فہم کے لئے ان کی طرف رجوع کیا جائے۔ (4) (یہ لوگ)اپنی تحقیقی رغبت اور اپنے مقاصد کے ماتحت قواعد اصول کی تاسیس کے لئے
Flag Counter