Maktaba Wahhabi

8 - 124
کھڑے ہوئے اس قاعدے پر عمل کرتے ہوئے کہ ’’وہ بھی مرد ہیں اور ہم بھی مرد ہیں‘‘میں کہتا ہوں کہ وہ(حقیقی)مرد تھے اور تم(حقیقی)مرد نہیں ہو اور اگر ہم تمہارا موازنہ ان سے کریں تو تمہاری حیثیت ان کے سامنے ایک کوڑی کی بھی نہیں تو پھر کیسے تمہارے(خودساختہ)اصول ان کے اصولوں کے برابر ہوسکتے ہیں محض ان دونوں اصولوں میں برابری کا دعوی کرنا تمہاری غلط سمجھ اور کم علمی کی دلیل ہے ایسے کس طرح ہاتھ پہنچ سکتا ہے۔ (5) (ان لوگوں نے)قرآنی اصطلاحات میں اس طرح کی تحریفا ت کیں کہ جس کا قرون ماضی میں(یعنی اسلاف کے زمانے میں)کوئی وجود نہیں ملتا اور اسلامی معاشرے میں یہ مشھور کردیا گیا کہ انہوں نے اپنی کاوشوں کو امت مسلمہ کے لئے جدید اسلام(modern islam)کی ترویج میں صرف کردیا لیکن علمائے اسلام ان کسے ہوئے ہاتھ والے دشمنان کی جماعت کے سامنے خاموش نہ رہے بلکہ وہ ان سے مقابلے اور ان کے باطل نظریات کا رد کرنے کے لئے پیش درپیش رہے ان کی(دین اسلام کے لئے)بڑی کافی وشافی اور مشکورہ خدمات ہیں یقینا اللہ تعالی نے ان علماء کو توفیق دی کہ وہ اپنے پاس ہر قسم کے وسائل اور ٹی وی پروگرامات اور سر عام مناظرات کے ذریعے اپنے نبی(صلی اللہ علیہ وسلم)کی سنت کا دفاع کریں۔اور ان ایام میں بڑی محنت اور رسائی سے ان دشمنان(حدیث رسول)کے تمام اشکالات اور ہر قسم کے شک وشبھات کا سامنا کرنے کے لئے ادارہ’’تحفظ حدیث فاؤنڈیشن‘‘کو قائم کیا گیا ہے اور یہ لوگ(یعنی تحفظ حدیث فاؤنڈیشن کی ٹیم)دشمنان اسلام کا مقابلہ کرنے سے کسی بھی میدان میں پیچھے نہ رہے چاہے وہ اجتماعی طور پر ہو یا انفرادی طور پر اور ان لوگوں نے دشمنان اسلام کو ٹی وی پروگرامات اور تحریری مناظرات اور سرعام مجالس میں پاش پاش کردیا اور یہ علمی رسالہ جو تحفظ حدیث فاؤنڈیشن کی ٹیم نے فاضل محمد حسین بھائی کی زیر نگرانی تحریر کیا ہے جن کی اس میدان میں کافی وشافی محنت اور مشکورہ خدمات ہیں کہ وہ اور ان کے ساتھی امت مسلمہ کے اس فرض کفائی کو عصرحاضر میں اور خاص طور پر اس پرفتن دور میں سرانجام دینے کے لئے پیش درپیش ہیں۔جو شخص
Flag Counter