Maktaba Wahhabi

37 - 59
’’اور اگر یہ وہی کریں جس کی انہیں نصیحت کی جاتی ہے تویقیناً یہی اُنکے لیے بہتر اور بہت زیادہ مضبوطی والاہے، تب تو انہیں ہم اپنے پاس سے بڑا ثواب دیں اور یقیناً انہیں راہِ راست دکھلادیں ۔‘‘ ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے ثابت قدمی کا نسخہ یہ بتلایا ہے کہ ہم ان اعمال کو ہمیشہ سر انجام دیتے رہیں جن کا ہمیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیاہے۔ اس آیت کی تفسیر میں امام ابنِ کثیرؒ اپنی تفسیر القرآن العظیم میں معروف مفسر امام قتادہ کا قول نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے اس آیت کے متعلّق فرمایا: ’’جہاں تک دنیوی زندگی کا تعلّق ہے، اللہ انہیں نیک و صالح اعمال کرتے رہنے میں استقامت دیگا اور اورآخرت(قبر میں)اللہ انہیں قبر میں ثابت قدم رہنے میں مدد کریگا۔‘‘ یہی وجہ ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اورآپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم ہمیشہ نیک اعمال میں مشغول رہا کرتے تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ وہ اعمال محبوب ہیں جنہیں بندہ ہمیشہ کیے جاتا رہے چاہے وہ اعمال معمولی ہی کیوں نہ ہوں ۔ مثلاً نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ((مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ یُصَلِّیْ لِلّٰہِ کُلَّ یَوْمٍ ثِنْتَیْ عَشْرَۃَ رَکْعَۃً تَطَوُّعاً غَیْرَ فَرِیْضَۃٍ اِلَّا بَنَی اللّٰہُ لَہٗ بَیْتاً فِی الْجَنَّۃِ)) (صحیح مسلم بحوالہ مشکوٰۃ ۱/۳۶۵ وصحیح ترمذی:۱/۱۳۱) ’’جو کوئی ہمیشہ بارہ رکعت نماز(یعنی سننِ رواتب یا سنتِ مؤکّدہ جن کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ ادا کیاکرتے تھے) کی حفاظت کرے گا،اللہ تعالیٰ اسکے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔‘‘ اور ایک حدیث ِ قدسی میں یوں فرمایا ہے:
Flag Counter