Maktaba Wahhabi

7 - 92
زیور کی خود بھی حفاظت کی اور خاندان میں اس کی آبیاری میں مقدور بھر کوشش کی اور میرے سینے میں اسلام کی غیرت و حمیت کو پیوست کرنے کی کوشش کی۔ اللہ تعالیٰ میری والدہ محترمہ کو صحت وعافیت سے نوازے جنہوں نے اپنی زندگی میں قرآن وسنت کی غیرت کے جھنڈے کو جھکنے نہ دیا اور اس کا پرچار عورتوں کے ذریعے سے ان کے گھروالوں تک کیا ۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے بھائیوں اور بہنوں کو توفیق دے کہ جس طرح انھوں نے میری تعلیم کے سلسلہ میں ہر ممکن فراوانی مہیا کی، وہ اس سے بڑھ کر اس عظمت کے زیور کو اپنی اولادوں پر سجائیں۔میں اپنی اہلیہ کے لیے دعا گوہوں،جس نے میری تدریسی ، تالیفی اور دیگر مصروفیات کا خیال رکھتے ہوئے ہر ممکن خدمت ومدد کی، کہ اللہ تعالیٰ اس کو دین کی علمبردار بنائے۔ آخر میں مولائے رحیم سے التجا ہے کہ اس کتاب کو میرے لیے ، میرے والدین ، اقربائ، اساتذہ اور مخلص ساتھیوں کے لیے ذخیرہ آخرت بنائے ۔ آمین {یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُوْنَ اِلَّا مَنْ أَتَی اللّٰہَ بِقَلْبٍ سَلِیمٍ} وَاللّٰہ المستعان وبہ الثقۃ والتکلان نوٹ:اہل علم سے انتہائی ادب سے گزارش ہے کہ وہ شاعر کے اس قول… وان تجد عیبًا فسد الخللا جل من لا عیب فی و علا من عاب عیبًا لہ عذر فلا وزرا ینجیہ من عزمات اللوم متئرا واِنما ھی أعمال بنیتہا خذ ما صفا واحتمل بالعفو ماکدراً کو سامنے رکھ کر ہرقسم کی غلطی کی اصلاح سے آگاہ کریں، میں انتہائی ممنوں ہوںگا۔ اخوکم فی اللّٰہ صہیب احمد
Flag Counter