Maktaba Wahhabi

73 - 92
جس کا ترجمہ اُردو شاعر یوں کرتا ہے: برے ہم نشین سے تنہائی بہتر ہے اور اچھا ہم نشیں تنہائی سے بہتر ہے ہائے مسلمان! تیری غیرت کہاں چلی گئی تو تو شیر تھا اور مسلمان ہوتا واقعی شیر ہے کیونکہ وہ مجاہد ہوتا ہے اور قرآن وسنت کے اسلحہ سے لیس ہوتا ہے، تو نے تو دنیا کو دین کا سبق دینا تھا لیکن آج تو نے نافرمانی اور شخصی عداوت کا جھنڈا لہرایا حتیٰ کہ بھیڑیا شرمانے لگا۔ بقول شاعر… ولیس الذئب یاکل لحم ذئب و یاکل بعضنا بعضاً اعیانا ’’بھیڑیا بھیڑیے کا گوشت نہیں کھاتا لیکن ہم میں سے بعض بعض کا سر عام گوشت کھا لیتے ہیں۔‘‘ کاش تو نے تمام چیزیں نہیں صرف یہ ذہن میں بٹھایا ہوتا کہ مرغی کے ناک میں اس کا پر اُکھاڑ کر اس وقت دیتے ہیں جب وہ اپنے انڈے پی جائے تو ناک میں پر دینا اس بات کی دلیل ہوتی ہے کہ یہ اپنی چیز کی دشمن ہے، پھر اسی مرغی کا پر اس کے ناک میں دینے کے بعد وہ یہ فعل نہیں کرتی ۔کسی نے کیا خوب کہا تھا۔ داڑھی منڈھاتے ہیں سر بسر مونچھیں بڑھاتے ہیں اس قدر جیسے مرغی کے ناک میں پر آدھا اِدھر آدھا اُدھر تو ذرا بتلا آخر کیا گناہ تم نے کیا کہ مرغی والا عذاب داڑھی منڈھوا کر اور مونچھیں بڑھا کر لے رہے ہو؟ اگر گناہ کیا تھا تو مرغی کے ناک میں تو پر آ جائے تو وہ انڈے پینے سے باز آ
Flag Counter