Maktaba Wahhabi

90 - 92
خُذْ مِنْ شَبَابِکَ قَبْلَ الْمَوْتِ وَالْہَرَمِ بَادِرِ التَّوبَ قَبْلَ الْفَوْتِ وَالنَّدَامِ وَاعْلَمْ لِاَنَّکَ مَجْزِیٌ وَمُرْتَہِنٌ وَرَاقِبِ اللّٰہَ وَاحْذَرْ زَلَّۃَ الْقَدَمِ ’’موت اور بڑھاپے سے پہلے اپنی جوانی غنیمت سمجھ اور موت اور ندامت سے قبل توبہ میں جلدی کر اور جان لے بلاشبہ تو مرہون ہے اور تو بدلہ دیا جائے گا جو کچھ تو کر رہا ہے اور اللہ کے مراقبے کو سامنے رکھ کر ڈر جا کہیں تیرے پاؤں نہ پھسل جائیں(اور یہ پھسلا پاؤں سنبھلتے سنبھلتے جہنم کی وادی میں نہ جا ٹکے)۔‘‘ اس لیے فوری کمر بستہ ہو جا، شاید کہ تیرا کمر بستہ ہونا ہی تیری نجات کا سامان کر دے۔ شَمِّرْ عَسَی اَنْ یَنْفَعَ التَّشْمِیْرُ وَانْظُرْ بِفِکْرِکَ مَا اِلَیْہِ تَصِیْرُ طَولَتْ آمَالًا تَکْنِفْہَا الْہَوَی وَنَسِیْتَ اِنَّ الْعُمُرَ) مِنْکَ قَصِیْرَ ’’کمر بستہ ہو جا شاید کہ کمربستہ ہونا تیرے نفع( کامیابی) کا سبب بن جائے اور اپنے انجام کی فکر کر لے۔ کیونکہ تو نے بڑی لمبی اُمیدیں لگا رکھی ہیں جنہیںخواہشات نے گھیرا ہوا ہے اور تو بھول چکا ہے کہ تیری عمر بہت تھوڑی ہے۔‘‘ آخر میں اپنے کمزور ہاتھوں کو بلند کرکے اپنے خالق ومالک و موفق سے ان الفاظ کے ساتھ: إلٰہی عَبْدُکَ الْعَاصِیْ اَتَاکَ مُقِرًّا بِالذَّنُوْبِ وَقَدْ دَعَاکَ فَاِنْ تَغْفِرْ فَاَنْتَ لِذَاکَ اہْلُ وَاِنْ تَطْرُدُ فَمَنْ یَّرْحَمُ سِوَاکُ
Flag Counter