Maktaba Wahhabi

303 - 555
میں اس کی تسبیح کیجئے ۔ ‘‘ نیز فرمایا :﴿وَاتَّبِعْ مَا یُوحَی إِلَیْکَ وَاصْبِرْ حَتّٰی یَحْکُمَ اللّٰہُ وَہُوَ خَیْرُ الْحَاکِمِیْنَ﴾[1] ’’ آپ کی طرف جو وحی کی جاتی ہے اس کی اتباع کیجئے اور صبر کیجئے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ فیصلہ کردے اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے ۔ ‘‘ اسی طرح اس کا فرمان ہے:﴿رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَیْنَہُمَا فَاعْبُدْہُ وَاصْطَبِرْ لِعِبَادَتِہِ﴾ [2] ’’ وہ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا مالک ہے ، لہٰذا اسی کی عبادت کیجئے اور اس کی عبادت پر ڈٹے رہئے ۔ ‘‘ نیز فرمایا : ﴿وَأْمُرْ أَہْلَکَ بِالصَّلَاۃِ وَاصْطَبِرْ عَلَیْہَا﴾ [3] ’’ اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دیجئے اور خود بھی اس پر جمے رہئے ۔ ‘‘ اور دوسری قسم ہے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سیاجتناب کرنے پر ڈٹے رہنا ۔ امام ابن القیم رحمہ اللہ کہتے ہیں : ’’ صبر کی تین قسمیں ہیں : اوامر الٰہی پر ہمیشہ عمل کرتے رہنا ، اس کی نواہی سے ہمیشہ پرہیز کرنا اور قضاء وقدر پر ناراضگی کا اظہارنہ کرنا ۔‘‘[4] اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو صبر کی ان تینوں اقسام پر عمل کرنے کی توفیق دے ۔ آمین
Flag Counter