Maktaba Wahhabi

349 - 555
عَبْدٌ مُسْلِمٌ وَہُوَ یُصَلِّیْ یَسْأَلُ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ حَاجَۃً إِلَّا أَعْطَاہُ إِیَّاہُ [1])) ’’سب سے بہتر دن ‘ جس کا سورج طلوع ہوا ‘ جمعہ کا دن ہے ، اس میں حضرت آدم ( علیہ السلام ) کو پیدا کیا گیا ، اور اسی میں انہیں زمین پر اتارا گیا ، اور اسی دن ان کی توبہ قبول کی گئی ، اور اسی دن ان کا انتقال ہوا ، اوراسی دن قیامت قائم ہو گی ، اور ہر جانور جمعہ کے دن صبح سے لے کر طلوعِ آفتاب تک قیامت سے ڈرتے ہوئے اس کا منتظر رہتا ہے ، سوائے جن وانس کے ، اور جمعہ کے دن ایک گھڑی ایسی آتی ہے کہ عین اسی گھڑی میں جو مسلمان بندہ نماز پڑھ رہاہو اور وہ اللہ تعالیٰ سے جس چیز کا سوال کرے ، تواللہ تعالیٰ اسے وہ چیز عطا کر دیتا ہے ۔‘‘ اور حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( إِنَّ مِنْ أَفْضَلِ أَیَّامِکُمْ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ:فِیْہِ خُلِقَ آدَمُ،وَفِیْہِ قُبِضَ،وَفِیْہِ النَّفْخَۃُ،وَفِیْہِ الصَّعْقَۃُ)) [2] ’’ تمھارے دنوں میں سب سے افضل جمعہ کا دن ہے ، اسی میں حضرت آدم ( علیہ السلام ) کو پیدا کیا گیا ، اسی میں ان پر موت آئی ، اسی میں صور پھونکا جائے گا اور اسی میں زور دار چیخ کی آواز آئے گی ۔۔۔‘‘ بلکہ ایک حدیث شریف میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یومِ جمعہ کو عید کا دن قرار دیا ہے۔ جیسا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( إِنَّ ہٰذَا یَوْمُ عِیْدٍ جَعَلَہُ اللّٰہُ لِلْمُسْلِمِیْنَ،فَمَنْ جَائَ إِلَی الْجُمُعَۃِ فَلْیَغْتَسِلْ ، وَإِنْ کَانَ طِیْبٌ فَلْیَمَسَّ مِنْہُ ، وَعَلَیْکُمْ بِالسِّوَاکِ )) ’’ بے شک یہ عید کا دن ہے جسے اللہ تعالیٰ نے صرف مسلمانوں کیلئے ( عید کا دن ) بنایا ہے ، لہٰذا جو شخص نمازِ جمعہ کیلئے آئے وہ غسل کرے ۔ اور اگر عطر موجود ہو تو ضرور لگا لے ۔ اور تم پر مسواک کرنا لازم ہے ۔ ‘‘[3] ایک اور حدیث میں پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے یومِ جمعہ کو تمام دنوں کا سردار قرار دیا ہے اور اسے یومِ عید الاضحی اور یومِ عید الفطر سے بھی افضل بیان فرمایا ۔ حضرت ابو لبابہ بن عبد المنذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( إِنَّ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ سَیِّدُ الْأَیَّامِ،وَأَعْظَمُہَا عِنْدَ اللّٰہِ،وَہُوَ أَعْظَمُ عِنْدَ اللّٰہِ مِنْ یَوْمِ الْأضْحٰی وَیَوْمِ الْفِطْرِ،فِیْہِ خَمْسُ خِلَالٍ:خَلَقَ اللّٰہُ فِیْہَ آدَمَ،وَأَہْبَطَ اللّٰہُ فِیْہِ آدَمَ إِلَی
Flag Counter