Maktaba Wahhabi

362 - 492
کیونکہ یہ دعا پڑھنے سے ایک صحیح حدیث کے مطابق اللہ تعالی کی طرف سے دعا پڑھنے والے کو یہ خوشخبری ملتی ہے:(ہُدِیْتَ وَکُفِیْتَ وَوُقِیْتَ)(وَتَنَحّٰی عَنْہُ الشَّیْطَانُ) ’’تجھے سیدھا راستہ دکھا دیا گیا ہے ، یہ دعا تجھے کافی ہے اورتجھے بچا لیا گیا ہے۔اور شیطان اس سے دور ہوجاتاہے۔او ر ایک شیطان دوسرے شیطان سے کہتا ہے:تُو اس آدمی پر کیسے غلبہ حاصل کرسکتا ہے جسے ہدایت دے دی گئی ہے ، جس کی حفاظت کردی گئی ہے اور جسے بچا لیا گیا ہے۔‘‘ [1] ۲۔ مسجد میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھنا: (اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِوَجْھِہِ الْکَرِیْمِ وَسُلْطَانِہِ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ) حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے تھے اور فرماتے تھے:’’ جو آدمی یہ دعا پڑھ لے شیطان اس کے متعلق کہتا ہے:’’یہ آج کے دن مجھ سے محفوظ ہوگیا۔‘‘ [2] ۳۔ نمازِ فجر کے بعد یہ دعا(۱۰۰ مرتبہ)پڑھنا: (لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ) حدیث میں ہے کہ نبی کریم ا نے ارشاد فرمایا: ’’جو شخص بھی یہ دعا صبح کے وقت سو مرتبہ پڑھ لے ، اسے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے ، اس کے لئے سو نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، اس سے سو برائیاں مٹا دی جاتی ہیں اور شام ہونے تک وہ شیطان سے محفوظ رہتا ہے…‘‘[3] ۴۔ سونے سے پہلے آیۃ الکرسی کا پڑھنا صحیح حدیث میں ہے کہ ایک شیطان نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا تھا: (إِذَا أَوَیْتَ إِلٰی فِرَاشِکَ فَاقْرَأْ آیَۃَ الْکُرْسِیِّ ، لَنْ یَّزَالَ مِنَ اللّٰہِ حَافِظٌ وَلَا یَقْرَبَکَ شَیْطَانٌ حَتّٰی تُصْبِحَ)’’جب تم اپنے بستر پر جاؤ توآیۃ الکرسی پڑھ لیا کرو ، صبح ہونے تک اللہ تعالی کی طرف سے ایک فرشتہ حفاظت کرتا رہے گا اور شیطان تمھارے قریب نہیں آئے گا۔‘‘[4] یہ بات جب ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter