Maktaba Wahhabi

آفات نظر اور ان کا علاج

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ العلوم الاثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2008ء

منظور ہو جائے گی(تہذیب)انہی کے بارے میں ان کے شاگرد کا بیان ہے کہ انہوں نے ایک بار کہا:’’ما أحب أنّی بصیر أنّی أذکر أنّی نظر ت نظرۃ وأنا شاب‘‘ جوانی کے عالم میں مجھے اپنی ایک نگاہ یاد ہے اس لئے میرے دل میں کبھی یہ خواہش پید ا نہیں ہوئی کہ میری نظر ہوتی۔ حضرت حسان بن ابی سنان رحمہ اللہ کا شمار امام حسن بصری رحمہ اللہ کے تلامذہ میں ہوتا ہے۔راہ چلتے ہوئے نگاہ نیچی رکھنے میں ان کا حال یہ تھا کہ ایک مرتبہ جب وہ نماز عید پڑھ کرواپس لوٹے تو کسی نے کہا آج نماز عید میں بہت عورتیں شریک ہوئی تھیں۔انہوں نے فرمایا’’ماتلقتنی امرأۃ حتی رجعت‘‘ ’’واپسی تک مجھے تو کوئی عورت نہیں ملی ‘‘۔ عید ہی کے روز باتوں باتوں میں ان کی بیوی نے ان سے کہا آج تو آپ نے خوبصورت عورتوں کو دیکھا ہو گا فرمانے لگے گھر سے نکلنے سے واپسی تک اپنے انگوٹھوں کو دیکھتا رہا مجھے تو کوئی عورت نظر نہیں آئی۔ حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ ہی نے ذکر کیا ہے کہ داؤد بن عبداللہ رحمہ اللہ بصرہ تشریف لے گئے ایک آدمی نے انہیں اپنا مہمان ٹھہرایا۔اتفاقا ً اسے گھر سے باہر جانے کی ضرورت ہوئی تو اس نے نیک سیرت بیوی ’’جس کا نام زرقاء تھا ‘‘سے کہامیرے مہمان کی خدمت میں کوئی کمی نہ آنے پائے۔صاحب خانہ واپس لوٹے تو اس نے داؤد بن عبد اللہ سے پوچھا ’’زرقاء ‘‘نے آپ کی خدمت مدارت میں کوئی کمی تو نہیں کی،اسے آپ نے کیسا پایا؟ فرمانے لگے :’’زرقاء‘‘کون ؟،اس نے کہا اس گھر کی ملکہ،میری بیوی کا نام ہے۔کہنے لگے میں نے کسی زرقاء یا کحلاء یعنی نیلی یا سیاہ آنکھوں والی کو نہیں دیکھا۔ خاوند حیران رہ گیا۔گھر جا کر بیوی کو سخت سست کہا کہ میں نے تمہیں اپنے مہمان کے بارے میں نصیحت کی تھی تو نے اس کی کوئی خدمت نہیں کی۔اس نے جواباً کہا’’أوصیتنی بر جل أعمی واللّٰہ ما رفع طرفہإلی‘‘آپ نے مجھے اندھے آدمی کی خدمت کے بارے میں کہا اللہ کی قسم اس نے میری طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھا‘‘ (ذم الھوی) شیخ عبد العزیز بن رواد رحمہ اللہ کا شمار محدثین میں ہوتا ہے۔نہایت عابد وزاہد
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
10آنکھ عظیم نعمت ہے
12آنکھ کی حفاظت
14اس کے قدر دان کم ہیں
15اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا
18اللہ تعالیٰ چاہے تو بصارت چھین لے
19آنکھ کا شکر
19بصا رت چلے جانے کا بدلہ
20بصیرت سے محرومین کا انجام
21آنکھ افضل یا کان ؟
25نماز نیکی کا منبع ہے
27آنکھ اور نماز
29نماز اور معراج
30نظر کی حفاظت
32غیر محرم کو دیکھنے کی ممانعت
34غض بصر اور عیسائی مذہب
35سر راہ بیٹھنا منع ہے
37غض بصر کا اجر
41نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج
47شربصر اور فتنہ نساء سے پناہ
48غض بصر اور ہمارے اسلاف
55بینائی چھیننے والابحال کرنے پر بھی قادر ہے
57امرد کو دیکھنا
63محرمات کو دیکھنا
64تصویر بینی
65بدنگاہی کا انجام
69کسی کے گھر میں جھانکنا
71کسی کے خط کو دیکھنا
72مخطوبہ کو دیکھنا
74مخنث کا دیکھنا
74شرمگاہ کو دیکھنا
76خاوند کے پاس دوسری عورت کا تذکرہ
77غیر مسلم عورتوں کے سامنے ستر کا اہتما م
77مجذوم کو دیکھنا
78ٹوٹتے ہوئے ستارے کو دیکھنا
78اپنے سے افضل کو دیکھنا
80آئینہ دیکھنے کی دعا
80مریض کو دیکھ کر
81کسی ( آیۃ )نشانی کو دیکھنا
82ناپسند ید ہ خواب دیکھنا
83نیا چاند دیکھنے پر
84چاند دیکھنے پر
84ناپسندیدہ اور پسندیدہ چیز دیکھ کر
85آندھی کو دیکھ کر
85باراں کے وقت
86کسی منکر کو دیکھ کر
86نظر بد کی حقیقت
89نظر بد کا علاج
90فساد نظر سے بچنے کا طریقہ
93اللہ کے ڈر سے رونے والی آنکھ
94آنکھ اور دل کا منا ظرہ
Flag Counter