عرض کیا گیا:’’یَا أَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ! فَإِنَّہٗ قَدِ احْتُکِرَ۔‘‘[’’اے امیر المومنین! بلاشبہ اُس کی ذخیرہ اندوزی کی گئی ہے] (یعنی لوگوں کی ضرورت کے باوجود فروخت نہیں کیا جا رہا)‘‘۔اُنہوں نے دریافت فرمایا:’’وَ مَنِ احْتَکَرَہٗ؟‘‘[’’اس کی ذخیرہ اندوزی کرنے والا کون ہے؟‘‘]یعنی اپنے دورِ خلافت میں۔انہوں نے عرض کیا:’’فَرُّوْخٌ مَوْلٰی عُثْمَانَ رضی اللّٰه عنہ وَ فُلَانٌ مَوْلٰی عُمَرَ رضی اللّٰه عنہ ۔‘‘[’’عثمان رضی اللہ عنہکے آزاد کردہ غلام فرّوخ اور عمر رضی اللہ عنہکے آزاد کردہ فلاں غلام‘‘]۔انہوں نے ان دونوں کو پیغام بھیج کر، بُلا لیا اور اُن سے پوچھا:’’مَا حَمَلَکُمَا عَلَی احْتِکَارِ طَعَامِ الْمُسْلِمِیْنَ؟‘‘[’’تم دونوں کو کس چیز نے مسلمانوں کے غلّے کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر آمادہ کیا؟‘‘]اُن دونوں نے عرض کیا:’’یَا أَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ! نَشْتَرِيْ بِأَمْوَالِنَا، وَ نَبِیْعُ۔‘‘[’’اے امیر المؤمنین! ہم اپنے (ہی) مالوں سے خریدتے اور بیچتے ہیں‘‘] (یعنی ہم اس غلّہ کی فروخت میں کسی کے پابند نہیں، کیونکہ ہم نے اسے اپنے مال سے خرید کیا ہے)۔عمر رضی اللہ عنہنے فرمایا: ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: