أَنَّ النَّبِيَّ صلي اللّٰه عليه وسلم جَمَعَ أَھْلَ بَیْتِہٖ، فَقَالَ: ’’إِذَا أَصَابَ أَحَدَکُمْ غَمٌّ أَوْ کَرْبٌ، فَلْیَقُلْ: [اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّيْ، لَا أُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا] ۔[1]’’بلاشہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اہلِ خانہ کو جمع فرمایا۔ پھر ارشاد فرمایا:[’’جب تم میں سے کسی ایک کو غم یا دکھ پہنچے، تو اسے چاہیے، کہ کہے:[اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّيْ لَا أُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا] ۔امام ابن حبان کا اس پر تحریر کردہ عنوان:[ذِکْرُ الشَّيْئِ الَّذِيْ إِذَا قَالَہُ الْمَرْئُ عِنْدَ الْکَرْبِ یُرْتَجٰی لَہٗ زَوَالُہَا عَنْہُ][2] [اس چیز (یعنی دعا) کا ذکر، کہ جسے دکھ کے وقت بندے کے کہنے سے اس (دکھ) کے اُس سے دُور ہونے کی امید کی جاتی ہے]۔-v-[اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّيْ لَا شَرِیْکَ لَہٗ] ۔[اللہ تعالیٰ میرے رب ہیں، ان کا کوئی شریک نہیں]۔امام بخاری اور امام طبرانی نے حضرت اسماء بنت عُمَیس رضی اللہ عنہاسے روایت نقل کی ہے، (کہ) وہ بیان کرتی ہیں:’’میں نے اپنے ان دونوں کانوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: