درود پڑھنے کی خاطر مختص کرنے والے کے لیے بشارتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے، کہ[اللہ تعالیٰ اُسے دنیا و آخرت کی ہر پریشان کن اور غم میں مبتلا کرنے والی بات سے کفایت کریں گے]۔قارئین کرام! (اَلَیْسَ اللّٰہُ بِکَافٍ عَبْدَہٗ) [کیا اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے لیے کافی نہیں؟]یقینا وہ بہت کافی ہیں۔iv : - [اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّيْ، لَا أُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا][اللہ تعالیٰ، اللہ تعالیٰ میرے رب ہیں، میں اُن کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہیں ٹھہراتا]۔دو روایتیں:ا: امام ابو داؤد نے حضرت اسماء بنت عُمَیس رضی اللہ عنہاسے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا:’’أَلَا أُعَلِّمُکِ کَلِمَاتٍ تَقُوْلِیْنَہُنَّ عِنْدَ الْکَرْبِ أَوْ فِيْ الْکَرْبِ؟‘‘[اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّيْ، لَا أُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا]۔[1] [’’کیا میں تمہیں (ایسے) الفاظ نہ سکھلاؤں، جنہیں تم غم کے وقت یا غم[2] میں کہو: [اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّيْ، لَا أُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا]۔ب: امام ابن حبان نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکے حوالے سے روایت کی ہے، کہ: