سے روایت نقل کی ہے:أَنَّ النَّبِيَّ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ إِذَا خَافَ قَوْمًا، قَالَ:’’یقینا جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی قوم سے خوف لاحق ہوتا، تو کہتے:[اَللّٰہُمَّ نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِہِمْ وَ نَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ]۔[1] [اے اللہ! ہم آپ کو اُن کے سینوں میں کرتے ہیں اور اُن کی شرارتوں سے آپ کی پناہ لیتے ہیں۔]شرحِ حدیث:[فِیْ نُحُوْرِہِمْ]: أَيْ فِيْ مُقَابَلَتِہِمْ، فَادْفَعْہُمْ عَنَّا۔[2]’’یعنی اُن کے مقابلے میں، سو آپ انہیں ہم سے دُور فرما دیجیے۔‘‘تین علماء کے اس پر تحریر کردہ عنوانات:i: امام ابو داؤد لکھتے ہیں:[مَا یَقُوْلُ الرَّجُلُ إِذَا خَافَ قَوْمًا][3] [آدمی کسی قوم سے خوف زدہ ہونے پر جو کہتا ہے]۔