انہوں نے قلم بند کیا ہے:[فِيْ الذِّکْرِ الَّذِيْ تُحْفَظُ بِہِ النِّعَمُ][1] [اس ذکر کے بارے میں، جس کے ساتھ نعمتیں محفوظ ہو جائیں]۔-ب-اللہ تعالیٰ کی سپرداری میں دینے والے اذکارکچھ اذکار ایسے ہیں، جو بندے کو اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں داخل کر دیتے ہیں۔ انہی میں سے دو درجِ ذیل ہیں:i-ii: امام طبرانی نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہسے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان فرمایا:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’مَنْ قَرَأَ آیَۃَ الْکُرْسِيِّ فِيْ دُبُرِ الصَّلَاۃِ الْمَکْتُوْبَۃِ کَانَ فِيْ ذِمَّۃِ اللّٰہِ تَعَالٰی إِلَی الصَّلَاۃِ الْأُخْرٰی۔‘‘[2] [’’جس نے فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی، وہ آئندہ نماز تک اللہ تعالیٰ کی سپرداری میں ہو گیا۔‘‘]ii-----iii: امام احمد نے سالم بن عبداللہ رضی اللہ عنہسے روایتنقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ’’میرے والد عبداللہ عمر رضی اللہ عنہجب سفر کے لیے ارادہ رکھنے والے کسی شخص کے پاس تشریف لاتے، تو اُسے فرماتے:’’اُدْنُ حَتّٰی أُوَدِّعَکَ کَمَا کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یُوَدِّعُنَا‘‘۔