مبحث دوئممصیبتوں کی آمد سے پہلے کرنے کے کام
تمہید:کچھ باتیں بندے کو اللہ تعالیٰ کے غضب سے بچانے اور کچھ اس کا نشانہ بنانے والی ہیں۔ بندے کو چاہیے، کہ اللہ تعالیٰ کی ناراضی کا سبب بننے والے کاموں سے کلّی طور پر دُور رہے اور ان کی خفگی سے محفوظ کرنے والے اقوال و اعمال میں جُتا رہے۔اسی سلسلے میں حسبِ ذیل دس اعمال کے بارے میں توفیقِ الٰہی سے گفتگو کی جا رہی ہے:۱: شکر کرنا۲: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی سے بچنا۳: دنیوی سزاؤں کا موجب بننے والے اعمال سے گریز کرتے رہنا۴: گناہوں کی معافی طلب کرتے رہنا۵: نیکی کے میسر آنے والے مواقع سے خوب فائدہ اٹھانا۶: تنگی میں قُربِ الٰہی کے لیے آسودگی میں نیکیاں کمانا۷: آنے والے مصائب سے بچانے والے اذکار کا اہتمام کرنا۸: دعا کرتے رہنا۹: سکھ اور چین کے زمانے میں بہت زیادہ دعائیں کرنا۱۰: صدقہ و خیرات کرتے رہنا