امام مسلم نے حضرت خولہ بنت حکیم سُلَمِیَّہ رضی اللہ عنہاسے روایت نقل کی ہے، (کہ) وہ بیان کرتی ہیں:’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’مَنْ نَّزَلَ مَنْزِلًا، ثُمَّ قَالَ:[أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ]،لَمْ یَضُرَّہٗ شَيْئٌ، حَتّٰی یَرْتَحِلَ مِنْ مَنْزِلِہٖ ذٰلِکَ۔‘‘[1] [’’جو شخص کسی جگہ پڑاؤ ڈالتا ہے، پھر کہتا ہے: [أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ] تو اس جگہ سے روانہ ہونے تک اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی۔‘‘][2]iii-----viii: تاحیات آفت سے محفوظ کرنے والی دعا:امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہکے حوالے سے روایت نقل کی ہے، کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’مَنْ رَاٰی صَاحِبَ بَلَآئٍ، فَقَالَ:[اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ عَافَانِيْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ، وَ فَضَّلَنِيْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ