i: [حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ][ترجمہ: ہمارے لیے اللہ تعالیٰ (ہر غم میں مبتلا کرنے والی بات کے مقابلے میں[1]) کافی ہیں اور وہ بہترین کارساز ہیں (یعنی بندوں کے معاملات کی تدبیر اور اُن کے مفادات اور مصالح کی نگہبانی اُنہی کو سونپی جاتی ہے)۔][2]دو دلیلیں:ا: امام بخاری نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہکے حوالے سے روایت نقل کی ہے، کہ:[حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ]قَالَہَا إِبْرَاہِیْمُ علیہ السلام حِیْنَ أُلْقِيَ فِيْ النَّارِ، وَ قَالَہَا مُحَمَّدٌ صلي اللّٰه عليه وسلم حِیْنَ قَالُوْا:{إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَکُمْ فَاخْشَوْہُمْ فَزَادَہُمْ إِیْمَانًا وَّ قَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ}[3]،[4] [حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ][5](حضرت) ابراہیم علیہ السلامنے یہ (دعا) پڑھی، جب انہیں آگ میں ڈالا گیا،اور (حضرت) محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے (بھی) یہ (دعا) پڑھی، جب انہوں (یعنی لوگوں) نے کہا: ’’(بے شک لوگوں نے تمہارے لیے (فوج) جمع کر لی ہے، سو تم اُن سے ڈرو۔‘‘ تو اس (خبر) نے انہیں ایمان میں زیادہ کر دیا اور انہوں نے کہا: