عَائِلًا فَأَغْنٰی۔ فَأَمَّا الْیَتِیْمَ فَلَا تَقْہَرْ۔ وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْہَرْ۔ وَأَمَّا بِنِعْمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثْ}[1] [کیا اُنہوں نے آپ کو یتیم نہیں پایا، تو جگہ دی۔اور آپ کو راستے سے ناواقف پایا، تو راستہ دکھا دیااور آپ کو تنگ دست پایا، تو غنی کر دیا،پس جو یتیم ہے، اس پر سختی نہ کیجیےاور جو سوال کرنے والا ہے، اُسے نہ جھڑکیےاور جو آپ کے رب کی نعمت ہے، سو اُسے بیان کیجیے]۔آیات کی تفسیر:ان آیات کریمہ میں رب کریم نے فکر و غم اور فقیری کے اُن حالات کی تصویر کشی فرمائی ہے، جن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبتلا تھے، پھر اُنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی جانب سے کیے جانے والے درجِ ذیل تین انعامات کا ذکر فرمایا:i: جگہ عطا فرماناii: راہنمائی فرماناiii: غنی کرناپھر اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اِن تین نعمتوں کے مقابلے میں درجِ ذیل تین اعمال کرنے کا حکم صادر فرمایا:i: یتیم کے ڈانٹنے سے باز رہناii: سائل کو جھڑکنے سے گریز کرناiii: ربِّ ذوالجلال کی نعمت کو (ازراہِ شکر) بیان کرنا