اللہ تعالیٰ انہیں عذاب نہیں دیں گے]۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے مشرکینِ مکہ کو دنیوی عذاب سے بچانے والی دو رکاوٹوں کی خبر دی ہے:ا: اُن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجودِ مسعودب: اُن کا مغفرت کی دعا کرناتین صحابہ رضی اللہ عنہمکے اقوال:آیت کی تفسیر میں بعض حضراتِ صحابہ نے یہ بات واضح فرمائی ہے۔ اسی سلسلے میں ذیل میں ان میں سے تین کے اقوال ملاحظہ فرمائیے:i: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہنے بیان کیا:’’بلاشبہ بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے مشرکین کہتے: ’’لَبَّیْکَ لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ‘‘۔[میں آپ کے حضور حاضر ہوں، میں آپ کے حضور حاضر ہوں، میں آپ کے حضور حاضر ہوں۔ میں آپ کے حضور حاضر ہوں، آپ کا کوئی بھی شریک نہیں]۔تو (یہ سن کر) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ’’قَدْ قَدْ‘‘۔[بس، بس] (یعنی انہی کلمات پر اکتفا کرو، اس کے بعد مزید کچھ نہ کہو)۔تو وہ (مشرک لوگ) کہتے: ’’إِلَّا شَرِیْکَ ہُوَ لَکَ، تَمْلِکُہُ وَ مَا مَلَکَ‘‘۔[مگر آپ کے لیے ایک شریک ہے، آپ اس کے مالک ہیں اور وہ مالک نہیں]۔اور وہ کہتے: ’’غُفْرَانَکَ، غُفْرَانَکَ‘‘۔