نقل کی ہے، کہ یقینا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اَلْعَبْدُ آمِنٌ مِنْ عَذَابِ اللّٰہِ مَا اِسْتَغْفَرَ اللّٰہَ۔‘‘[1]اللہ تعالیٰ کے غضب اور دنیوی عذاب سے بچنے کی رغبت رکھنے والے شخص پر لازم ہے، کہ وہ استغفار سے چمٹا رہے۔اے رب کریم! ہمیں شب و روز استغفار کرنے والے خوش نصیب لوگوں میں شامل فرما کر دنیوی و اخروی عذابوں سے محفوظ فرما دیجیے۔ إِنَّکَ سَمِیْعٌ مُّجِیْبٌ۔۳: امام حاکم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہسے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:’’اِغْتَنِمْ خَمْسًا قَبْلَ خَمْسٍ:شَبَابَکَ قَبْلَ ھَرَمِکَ،وَ صِحَّتَکَ قَبْلَ سُقْمِکَ،وَغَنَآئَکَ قَبْلَ فَقْرِکَ،وَ فَرَاغَکَ قَبْلَ شُغْلِکَ،وَ حَیَاتَکَ قَبْلَ مَوْتِکَ۔‘‘[2] [پانچ سے پہلے پانچ کو غنیمت جانو:اپنے بڑھاپے سے پہلے اپنی جوانی کواور اپنی بیماری سے پہلے اپنی صحت کو