Maktaba Wahhabi

82 - 85
[احسان کرنے والے لوگوں کے لیے اس دنیا میں [حَسَنَۃً] ہے، اور بے شک آخرت کا گھر تو کہیں بہتر ہے اور تقویٰ اختیار کرنے والوں کا گھر بہت ہی اچھا ہے]۔ شیخ سعدی دنیا میں ملنے والی [حَسَنَۃٌ] کی تفسیر میں لکھتے ہیں: ’’أَيْ رِزْقٌ وَاسِعٌ، وَعِیْشَۃٌ ھَنِیْئَۃٌ، وَطَمَانِیْنَۃُ قَلْبٍ، وَأَمْنٌ، وَسُرُوْرٌ۔‘‘[1] [’’یعنی کشادہ روزی، خوش گوار زندگی، اطمینانِ قلب، امن اور مسرت۔‘‘] ب: ارشادِ باری تعالیٰ: {مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَکَرٍ اَوْ أُنْثٰی وَ ہُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْیِیَنَّہٗ حَیٰوۃً طَیِّبَۃً وَّ لَنَجْزِیَنَّہُمْ أَجْرَہُمْ بِأَحْسَنِ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ}[2] [جو بھی نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت اور وہ مومن ہو، تو ہم اسے ضرور [حَیٰـوۃً طَیِّبَۃً] بخشیں گے اور ہم انہیں ضرور ان کے اعمال سے زیادہ اچھا بدلہ دیں گے]۔ حافظ ابن کثیر اس کی تفسیر میں لکھتے ہیں: ھٰذَا وَعْدٌ مِّنَ اللّٰہِ تَعَالیٰ لِمَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَکَرٍ أَوْ أُنْثٰی، وَقَلْبُہُ مُؤْمِنٌ بِاللّٰہِ وََرَسُوْلِہِ بِأَنْ یُّحْیِیَہُ حَیَاۃً طَیِّبَۃً فِيْ الدُّنْیَا، وَأَنْ یَجْزِیَہُ بِأَحْسَنَ مَا عَمِلَہُ فِيْ الدَّارِ الْآخِرَۃِ۔[3]
Flag Counter