Maktaba Wahhabi

170 - 677
جائے۔ لوگوں کا بہت ہجوم ہو گیا وہ چارپائی[1]کے گرد جمع ہو گئے۔ اس رات سے زیادہ کسی رات میں اس قدر لوگ دکھائی نہ دئیے حتیٰ کہ باب العوالی[2] (بالائی مدینہ) کے لوگ بھی مدینہ میں پہنچ گئے۔[3] ان کی قبر میں آل صدیق سے پانچ جوان اترے۔ سیّدہ اسماء بنت ابی بکر اور سیّدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہم کے دونوں بیٹے عروہ اور عبداللہ اور عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھائی محمد بن ابی بکر کے دونوں بیٹے قاسم اور عبداللہ رحمہما اللہ اور ان کے دوسرے بھائی سیّدنا عبدالرحمن بن ابی بکر رضی ا للہ عنہما کے بیٹے عبداللہ رحمہ اللہ ۔ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے تقریباً ۶۷ سال عمر پائی۔ اللہ ان سے راضی ہو اور انھیں راضی کرے۔[4] ٭٭٭
Flag Counter