Maktaba Wahhabi

570 - 677
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان خاص لمحات میں پیش آتا تھا۔ مرتضی حسینی اپنی بدنیتی ظاہر کرتے ہوئے لکھتا ہے: اس کا بیان کہ عائشہ رضی اللہ عنہا مردوں کو وہ سناتی تھیں جو ان کے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان راز کی باتیں تھیں اور جن کو بیان کرنا نامناسب ہے۔ جیسے بوسہ لینا، زبان چوسنا، بغیر انزال کے مردانہ عضو کا عورت کے زیریں جسم میں داخل کر دینا وغیرہ وغیرہ۔[1] متعدد احادیث سے استدلال کرتے ہوئے۔ جیسے ’’جب ختنے مل جائیں تو غسل واجب ہو جاتا ہے۔‘‘[2] سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا: جب خاوند بیوی سے جماع کرے اور اسے انزال نہ ہو تو اس نے کہا: میں نے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے کیا پھر اس وجہ سے اکٹھے غسل کیا۔[3] یہ حدیث کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے سے ہوتے تو اس کا بوسہ لے لیتے اور اس کی زبان چوس لیتے۔[4] یہ حدیث کہ کبھی کبھار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو غسل جنابت کر لیتے اور میں ابھی تک نہ کر پاتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم آتے تو میں آپ کو اپنے ساتھ لپٹا لیتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گرمی پہنچاتی۔[5]
Flag Counter