Maktaba Wahhabi

99 - 180
تُمَارُوْا فِیْہِ فَإِنَّ الْمُرَائَ فِیْہِ کُفْرٌ۔)) [1] ’’قرآن مجید کو سات حروف( قراء ت عشرہ) میں پڑھو جو بھی ان میں سے پڑھو گے صحت کو پہنچ جاؤ گے اور اس میں جھگڑا نہ کرو کیونکہ اس میں جھگڑنا کفر ہے۔ ‘‘اور فرمایا: ((اَلْقُرْآنُ یُقْرَأُ عَلٰی سَبْعَۃِ أَحْرُفٍ فَلَا تُمَارُوْا فِی الْقُرْآنِ فَإِنَّ مُرَائً فِیْ الْقُرْآنِ کُفْرٌ۔)) [2] ’’قرآن مجید سات حروف میں پڑھا جاتا ہے (اور جائے گا کیونکہ صیغہ مستقبل اور حال دونوں کے لیے ہے ) پس اس کے قرآن میں ہونے میں جھگڑا نہ کرو اس کے قرآن ہونے میں جھگڑا کرنا کفر ہے۔ ‘‘ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلْمُرَائُ فِی الْقُرْآنِ کُفْرٌ۔ ))[3] ’’قرآن مجید میں جھگڑنا کفر ہے۔ ‘‘اور فرمایا سختی سے ڈانٹا : ((لَاتُجَادِلُوْا فِی الْقُرْآنِ فَإِنَّ جِدَالًا فِیْہِ کُفْرٌ۔ )) [4] ’’قرآن مجید میں جدال نہ کیا کرو کیونکہ اس میں جدال کرنا کفر ہے۔ ‘‘ لیکن افسوس ہے آج کے مسلمان پر کہ ! اگر اس کو قرآن مجید کی بات بتلائی جائے تو اس کی آنکھوں میں خون اتر آتا ہے اور پھر اپنی تعصب کی آگ کو یوں اُگلتا ہے کہ تم ہر کام قرآن مجید کے مطابق کرتے ہو؟ جو بزرگوں نے دین ہمیں دیا ہے وہ بھی تو قرآن ہی ہے ہم اگر کسی
Flag Counter