Maktaba Wahhabi

61 - 89
لوگوں کے جو اُن میں سے ظالم قسم کے ہوں ۔‘‘ البتہ وہ ظالم جو دعوت وتبلیغ کا مقابلہ شرّوعناد اور ایذاء رسانی سے کرے، اُس کا الگ حکم ہے۔اُسے ادب سکھلانے اور مہذّب بنانے کے لیے اُسے پس ِدیوارِ زنداں بھی کیا جاسکتا ہے۔اُس کی تاْدیب وتہذیب اس کے درجہ ٔ ظلم وزیادتی کے مطابق ہوگی۔مگر جب تک وہ ایذاء رسانی سے رُکارہے ،آپ کے لیے ضروری ہے کہ صبر وضبط سے کام لیں ، اور اللہ سے اجر وثواب کی امید رکھیں ۔اس کے ساتھ احسن طریقوں سے مجادلہ ومناظرہ کرتے رہیں ۔اور اگر آپ کو اس سے شخصی طور پر کوئی ایذاء پہنچے تو درگزر کریں ،جیسا کہ اللہ کے رسولوں اور ان کے مخلص پیروکاروں نے صبر کیا۔ اللہ عزّوجلّ سے دعا ء ہے کہ وہ ہم سب کے لیے حُسنِ دعوت کی توفیق ارزاں کرے،ہمارے قلوب اور اعمال کی اصلاح فرمائے،ہم سب کو اپنے دین کی صحیح سمجھ اور اس پر ثابت قدمی بخشے۔ہمیں ہدایت یافتہ، ہادی ورہبر اور اصلاح شدہ مُصلح وریفارمر بنائے۔ وہ صاحبِ جلال وعظمت ،بلند وبالا اور سخی وکریم ہے۔ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَبَارَکَ عَلٰی عَبْدِہٖ وَرَسُوْلِہٖ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَاَتْبَاعِہٖ بِاِحْسَاٍن اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ۔ (علّامہ) عبدالعزیز بن عبداللہ بن بازؒ الرئیس العام لادارات البحوث العلمیۃ والافتاء والدعوۃ والارشاد۔الریاض (سعودی عرب)
Flag Counter