Maktaba Wahhabi

65 - 89
ْ تُرْحَمُوْنَo} (سورۃ الانعام:۱۵۵) ’’یہ کتاب ہم نے برکت والی نازل کی ہے۔اس کی اتَّباع کرو اور اللہ سے ڈروتاکہ تم پر رحم کیا جائے۔‘‘ اور ارشادِ ربَّانی ہے: {قَدْ جَآئَ کُمْ مِّنَ اللّٰہِ نُوْرٌ وَّکِتَابٌ مُّبِیْنٌ یَھْدِیْ بِہٖ اللّٰہُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَہٗ سُبُلَ السَّلَامِ وَیُخْرِجُھُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ اِلٰی النُّوْرِ بِاِذْنِہٖ وَیَھْدِ یْھِمْ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمo} ( سورۃ المائدہ:۱۶) ’’تمہاری طرف اللہ کے ہاں سے نور اور روشن وواضح کتاب آئی ہے۔اللہ تعالیٰ اُس کے ساتھ ان لوگوں کو ہدایت دیتاہے،سلامتی کی راہوں کی جو اس کی رضامندی کی پیروی کرتے ہیں ۔اور انہیں اپنے حکم کے ساتھ تاریکیوں سے روشنی کی طرف نکالتا ہے اور انکی صراطِ مستقیم کی طرف راہنمائی کرتا ہے۔‘‘ اور فرمانِ الٰہی ہے: {اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِالذِّکْرِلَمَّا جَآئَ ھُمْ وَاِنَّہٗ لَکِتَابٌ عَزِیْزٌ oلَا یَاْتِیْہِ الْبَاطِلُ مِنْ م بَیْنِ یَدَیْہِ وَلَا مِنْ خَلْفِہٖ تَنْزِیْلٌ مِّنْ حَکِیْمٍ حَمِیْدoٍ} (سورۃ حٓم السجدہ:۴۱۔۴۲) ’’بے شک وہ لوگ جنہوں نے ذکر (قران)کے ساتھ کفر کیا،جبکہ وہ ان کے پاس آگیا اور وہ( ذکر)بڑی عزّت ووقعت والی کتاب ہے۔اس کے پاس آگے یا پیچھے کسی طرف سے بھی باطل نہیں آتا۔ وہ حکمتوں والے اور خوبیوں والے اللہ کی اتاری ہوئی ہے۔‘‘
Flag Counter