Maktaba Wahhabi

116 - 156
اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَشِرْکِہٖ[ قُلْہُ اِذَا اَصْبَحْتَ وَاِذَا اَمْسَیْتَ وَاِذَا اَخَذْتَ مَضْجَعَکَ۔رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [1](صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے کوئی ایسی دعا بتائیے جو میں صبح و شام پڑھوں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔کہو((یا اللہ! غیب اور حاضر کے جاننے والے زمین و آسمان کے پیدا کرنے والے ہر چیز کے مالک اور پالنے والے میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں میں تیری پناہ مانگتا ہوں اپنے نفس کے شر سے‘ شیطان کے شر سے اور اس کے شرک سے۔))صبح و شام یہ دعا پڑھو اور جب اپنے بستر پر جاؤ اس وقت بھی پڑھو۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ 10 عَنْ جُوَیْرِیَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم خَرَجَ مِنْ عِنْدِہَا بُکْرَۃً حِیْنَ صَلَّی الصُّبْحَ وَ ہِیَ فِیْ مَسْجِدِہَا ثُمَّ رَجَعَ بَعْدَ اَنْ اَضْحٰی وَہِیَ جَالِسَۃٌ، قَالَ((مَا زِلْتِ عَلَی الْحَالِ الَّتِیْ فَاَرَقْتُکِ عَلَیْہَا))قَالَتْ : نَعَمْ ! قَالَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم((لَقَدْ قُلْتُ بَعْدَکِ اَرْبَع کَلِمَاتٍ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ لَوْ وُزِنَتْ بِمَا قُلْتِ مُنْذُ الْیَوْمِ لَوَزَنَتْہُنَّ ] سُبْحَانَ اللّٰہِ عَدَدَ خَلْقِہٖ، سُبْحَانُ اللّٰہِ رِضَا نَفْسِہٖ، سُبْحَانَ اللّٰہِ زِنَۃَ عَرْشِہٖ، سُبْحَانَ اللّٰہِ مِدَادَ کَلِمَاتِہٖ[))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ [2] حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز کے لئے گھر سے نکلے تو وہ(یعنی حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا)نماز کی جگہ پر بیٹھی(اذکار و وظائف کر رہی)تھیں۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کے وقت واپس تشریف لائے تو دیکھا کہ حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا اس وقت تک(اپنے مصلّے پر)بیٹھی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’جویریہ جب سے میں(مسجد)گیا تب سے تم اسی حالت میں بیٹھی(وظیفہ کر رہی)ہو؟‘‘ حضرت جویریہ نے عرض کیا’’ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’میں نے تمہارے بعد(یعنی تم سے رخصت ہونے کے بعد)چار کلمے تین تین بار ایسے کہے ہیں کہ اگر ان کا وزن تمہارے آج کے سارے دن کے وظیفہ سے کیا جائے تو وہ(چار کلمے)بھاری ہو جائیں‘ وہ کلمے یہ ہیں((سُبْحَانَ اللّٰہُ عَدَدَخَلْقِہٖ))’’اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی تعداد کے برابر تسبیح بیان کرتا ہوں۔‘‘((سبحان اللّٰہ رِضَا نَفْسِہٖ))’’اللہ تعالیٰ کے راضی ہونے تک میں اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتا ہوں۔‘‘((سبحان اللّٰہ زِنَۃَ عَرْشِہٖ))’’اللہ تعالیٰ کے عرش کے وزن کے برابر میں اللہ کی تسبیح بیان کرتا ہوں۔‘‘((سُبْحَانَ اللّٰہِ مِدَادَ کَلِمَتِہٖ))’’اللہ کے کلمات کو تحریر کرنے کے لئے جتنی سیاہی مطلوب ہے اس مقدار کے برابر میں اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتا ہوں۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter