Maktaba Wahhabi

141 - 156
203 گناہ سے توبہ کرنے کی دعا یہ ہے۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰهُ عنہ جَائَ رَجُلٌ فَقَالَ وَ اُذْنُوْبَاہُ فَقَالَ :((قُلْ ] اَللّٰہُمَّ مَغْفِرَتُکَ اَوْسِعُ مِنْ ذُنُوْبِیْ وَ رَحْمَتُکَ اَرْجٰی عِنْدِیْ مِنْ عَمَلِیْ [))فَقَالَہَا ثُمَّ قَالَ :((عُدْ))فَعَادَ، ثُمَّ قَالَ((عُدْ))فَعَادَ، فَقَالَ((قُمْ فَقَدْ غَفَرَاللّٰہُ لَکَ))رَوَاہُ الْحَاکِمُ[1] حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں)حاضر ہوا اور کہتے لگا’’ہائے میرے گناہ‘ ہائے میرے گناہ‘‘نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’کہو((یااللہ! میرے گناہوں کے مقابلے میں تیری مغفرت بہت وسیع ہے اور میرے عمل کے مقابلے میں تیری رحمت کی زیادہ امید ہے۔))اس نے یہ دعا کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’اس کو دہرا۔‘‘اس نے دہرایا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’پھر دہرا۔‘‘اس نے دہرایا‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’کھڑا ہو جا‘ اللہ نے تجھے بخش دیا۔‘‘اسے حاکم نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter