Maktaba Wahhabi

43 - 156
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو یوں دعا مانگتے ہوئے سنا’’یا اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کیونکہ ہر طرح کی حمد تیرے ہی لئے سزاوار ہے، تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں، تو اکیلا ہے تیرا کوئی شریک نہیں، تو احسان فرمانے والا ہے، زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا ہے۔ اے بزرگی اور بخشش کے مالک!۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اس شخص نے اسم اعظم کے واسطے سے دعا مانگی ہے اور اسم اعظم وہ ہے جس کے وسیلہ سے دعا مانگی جائے تو قبول کی جاتی ہے جب اس کے واسطے سے سوال کیا جاتا ہے تو پورا کیا جاتا ہے۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 24 قبولیت دعا کے دیگر کلمات درج ذیل ہیں۔ 1۔ عَنْ سَعْدٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((دَعْوَۃُ ذِی النُّوْنِ اِذْ دَعَا رَبَّہٗ وَ ہُوَ فِیْ بَطْنِ الْحُوْتِ ﴿لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّّٰلِمِیْنَ﴾ فَاِنَّہٗ لَمْ یَدْعُ بِہَا رَجُلٌ مِسْلِمٌ فِیْ شَیْئٍ قَطُّ اِلاَّ اسْتَجَابَ اللّٰہُ لَہٗ))رَوَاہُ اَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’مچھلی والے(یعنی حضرت یونس علیہ السلام)کی دعا جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں مانگی تھی’’تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں تو(ہر خطا سے)پاک ہے میں ظالموں میں سے ہوں۔‘‘کے واسطے سے جب بھی کوئی مسلمان دعا کرتا ہے اللہ قبول فرماتا ہے۔‘‘ اسے احمد اور ترمذی نے روایت کیا ہے 2- عَنْ عُبَادَۃُ بْنُ الصَّامِتِ رضي اللّٰه عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((مَنْ تَعَارَّ مِنَ اللَّیْلِ فَقَالَ ]لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ وَ لاَ حَوْلَ وَ لاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ [ ثُمَّ قَالَ ]رَبِّ اغْفِرْلِیْ [ اَوْ قَالَ((ثُمَّ دَعَا اسْتُجِیْبَ لَہٗ فَاِنْ تَوَضَّأَ وَ صَلّٰی قُبِلَتْ صَلاَ تُہٗ))رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [2] حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جو شخص رات میں جاگے اور کہے’’اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اس کے لئے ہے حمد کے لائق وہی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اللہ پاک ہے حمد اللہ ہی کے لئے ہے، اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں،
Flag Counter