Maktaba Wahhabi

53 - 156
مسئلہ نمبر 46 گناہ اور قطع رحمی کی دعا کرنے والے کی دعا قبول نہیں ہوتی۔ وضاحت :حدیث مسئلہ نمبر66 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ نمبر 47 غفلت اور لاپرواہی سے دعا کرنے والے کی دعا قبول نہیں ہوتی۔ وضاحت :حدیث مسئلہ نمبر12کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ نمبر 48 زانی کی دعا قبول نہیں ہوتی۔ مسئلہ نمبر 49 زبردستی ٹیکس وصول کرنے والے کی دعا قبول نہیں ہوتی۔ عَنْ اَبِی الْعَاصِ الثَّقَفِیِّ رضي اللّٰه عنه عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ((تُفْتَحُ اَبْوَابُ السَّمَآئِ نِصْفَ اللَّیْلِ فَیُنَادِیْ مُنَادٍ ہَلْ مِنْ دَاعٍ فَیُسْتَجَابَ لَہٗ، ہَلْ مِنْ سَائِلٍ فَیُعْطٰی، ہَلْ مِنْ مَکْرُوْبٍ فَیُفَرَّجَ عَنْہُ فَلاَ یَبْقٰی مُسْلِمٌ یَدْعُوْ بِہٖ بِدَعْوَۃٍ اِلاَّ اسْتَجَابَ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ لَہٗ اِلاَّ زَانِیَۃً تَسْقِیْ بِفَرْجِہَا اَوْ عَشَّارًا))رَوَاہُ الطَّبْرَانِیُّ[1] (صحیح) حضرت ابوالعاص ثقفی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ا نے فرمایا ’’(روزانہ)آدھی رات کے وقت آسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور ایک پکارنے والا(فرشتہ)پکارتا ہے کوئی دعا کرنے والا ہے جس کی دعا قبول کی جائے۔ کوئی سوال کرنے والا ہے جس کا سوال پورا کیا جائے۔ کوئی مصیبت زدہ ہے(جو مصیبت دور کرنے کی دعا کرے اور)اس کی مصیبت دور کر دی جائے؟اللہ تعالیٰ عزوجل ہر دعا کرنے والے مسلمان کی دعا(نصف شب)قبول فرماتا ہے سوائے زانیہ کے جو اپنی شرمگاہ کے ذریعے(غیر مرد کو)سیراب کرتی ہے اور زبردستی ٹیکس وصول کرنے والے کے۔‘‘ اسے طبرانی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 50 امربالمعروف(نیکی کا حکم دینا)اور نہی عن المنکر(برے کاموں سے روکنا)کا فرض ادا نہ کرنے والوں کی دعا قبول نہیں کی جاتی۔
Flag Counter