Maktaba Wahhabi

64 - 156
الَّذِیْ اَرْسَلْتَ))رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت برأ بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے(مجھ سے)فرمایا’’جب تم اپنے بستر پر آؤ تو نماز کی طرح کا وضو کرو پھر دائیں کروٹ پر لیٹ جاؤ اور یہ دعا پڑھو((اَللّٰھُمَّ اَسْلَمْتُ وَجْھِیَ…))’’اے اللہ!حصول ثواب کے شوق اور عذاب کے ڈر سے میں نے اپنا آپ تیرے حوالے کیا، اپنے معاملات تیرے سپرد کر دئیے اور تیرا سہارا لے لیا۔تیرے علاوہ(میری)کوئی جائے پناہ اور ٹھکانہ نہیں۔ یااللہ! میں تیری نازل کردہ کتاب اور تیرے نبی اپر ایمان لایا۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’اگر تم اسی رات مر جاؤ تو اسلام پر مروگے۔ پس!(روزانہ سوتے وقت)اس دعا کو اپنی آخری کلام بناؤ۔‘‘ حضرت برأ بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ’’میں نے یہ دعا(یاد کرنے کے لئے)نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دہرائی جب میں یااللہ! تیری نازل کردہ کتاب پر ایمان لایا ہوں(کے الفاظ)پر پہنچا تو(اس کے بعد)میں نے یوں کہا ’’ورسولک‘‘(اور تیرے رسول پر بھی ایمان لایا ہوں)تو نبی کرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’نہیں(یوں نہ کہو بلکہ یوں کہا)((وَنَبِیُّکَ الَّذِیْ اَرْسَلْتَ))’’اور تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جسے تونے بھیجا ہے۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter