Maktaba Wahhabi

68 - 156
یَّخْلُقُوْا ذُبَابًا وَّلَوِاجْتَمَعُوْا لَہٗ ط وَ اَنْ یَّسْلُبْہُمُ الذُّبَابُ شَیْئًا لاَّ یَسْتَنْقِذُوْہُ مِنْہُ ط ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوْبُ، مَا قَدَرُوا اللّٰہَ حَقَّ قَدْرِہٖ ط اِنَّ اللّٰہَ لَقَوِیٌّ عَزِیْزٌ﴾(22: 73۔74) ’’لوگو! ایک مثال دی جاتی ہے غور سے سنو، اللہ کو چھوڑ کر جن معبودوں کو تم پکارتے ہو وہ سب مل کر ایک مکھی بھی پیدا کرنا چاہیں تو نہیں کرسکتے بلکہ اگر مکھی ان سے کوئی چیزچھین لے جائے تووہ اسے چھڑا بھی نہیں سکتے۔مدد چاہنے والے بھی کمزور اور جن سے مدد چاہی جاتی ہے وہ بھی کمزور۔ان لوگوں نے اللہ کی قدر نہ پہچانی جیسا کہ اس کے پہچاننے کا حق ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ قوت اور عزت والا تو اللہ ہی ہے۔‘‘(سورۃحج، آیت نمبر74-73) ﴿وَالَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖ مَا یَمْلِکُوْنَ مِنْ قِطْمِیْرٍ، اِنْ تَدْعُوْہُمْ لاَ یَسْمَعُوْا دُعَائَ کُمْ وَ لَوْ سَمِعُوْا مَا سْتَجَابُوْا لَکُمْ ط وَ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ یَکْفُرُوْنَ بِشِرْکِکُمْ ط وَ لاَ یُنَبِّئُکَ مِثْلُ خَبِیْرٍ﴾(35: 13۔14) ’’اللہ کو چھوڑ کر جنہیں تم پکارتے ہو وہ ایک پرکاۂ(تنکا)کے بھی مالک نہیں اگر انہیں پکارو تو وہ تمہاری دعائیں سن نہیں سکتے اور اگر سن لیں تو ان کا کوئی جواب نہیں دے سکتے اور قیامت کے روز وہ تمہارے شرک کا انکار کردیں گے۔حقیقت حال کی ایسی صحیح خبر تمہیں ایک خبردار کے سوا کوئی نہیں دے سکتا۔‘‘(سورۃ فاطر، آیت نمبر14-13) ﴿وَالَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ لاَ یَخْلُقُوْنَ شَیْئًا وَّ ہُمْ یُخْلَقُوْنَ، اَمْوَاتٌ غَیْرُ اَحْیَآئٍ وَ مَا یَشْعُرُوْنَ اَیَّانَ یُبْعَثُوْنَ﴾(16: 20۔21) ’’جولوگ اللہ کو چھوڑ کر دوسروں کو پکارتے ہیں وہ کسی بھی چیز کے خالق نہیں بلکہ خود مخلوق ہیں، مردہ نہ کہ زندہ اور انہیں اتنا بھی معلوم نہیں کہ(دوبارہ)کب اٹھائے جائیں گے۔‘‘(سورۃ نمل، آیت نمبر 21-20)
Flag Counter