Maktaba Wahhabi

71 - 156
﴿رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا﴾(114:20) ’اے میرے رب! میرے علم میں اضافہ فرما۔‘‘(سورۃ طہٰ، آیت نمبر114) مسئلہ نمبر 83 بیماری سے شفأ حاصل کرنے کی دعا۔ ﴿اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ﴾(83:21) ’’(یااللہ!)مجھے بیماری لگی ہے اور تو سب مہربانوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔‘‘(سورۃ انبیاء، آیت نمبر83) مسئلہ نمبر 84 سواری پر بیٹھنے کی دعا۔ ﴿سُبْحَانَ الَّذِیْ سَخَّرَلَنَا ہٰذَا وَ مَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَ، وَ اِنَّا اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ﴾(43: 13۔14) ’’پاک ہے وہ ذات جس نے ہمارے لئے یہ سواری مسخر کردی۔ورنہ ہم اسے مطیع کرنے والے نہیں تھے اور ہمیں پلٹنا اپنے رب ہی کی طرف ہے۔‘‘ مسئلہ نمبر 85 سواری سے اترتے وقت یہ دعا مانگنی چاہئے۔ ﴿رَبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلاً مُّبَارَکًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ﴾(29:23) ’’اے میرے رب! مجھے برکت والی جگہ اتار اور تو بہترین جگہ دینے والا ہے۔‘‘(سورۃ مؤمنون، آیت نمبر 29) مسئلہ نمبر 86 شیطانی وسوسہ سے بچنے کی دعا۔ ﴿رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ، وَ اَعُوْذُبِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ﴾(23: 97۔98) ’’اے میرے رب! میں شیطان کی اکساہٹوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور اس بات سے بھی پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں۔‘‘(سورۃ مؤمنون، آیت نمبر 98-97) مسئلہ نمبر 87 طلب رحمت کی دعا۔ ﴿رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ﴾(118:23)
Flag Counter