Maktaba Wahhabi

ائمہ اربعہ کا دفاع اور سنت کی اتباع

مؤلف: نواب صدیق حسن خاں بھوپالی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ بھنجن یوپی انڈیا

سال شائع: 2009

مترجم: مولانا محمد اعظمی

108
مدعیوں کی امام کے ساتھ مخالفت ہے ، متبعین سنت کی طرف سے امام صاحب کی مخالفت نہیں ہے، کیونکہ یہ لوگ امام صاحب کے قدم بقدم چل رہے ہیں ، اور ان کے قول کو امام الکلام جانتے ہیں ، ان کی بات کے آگے دوسروں کی بات سننا اختیار تقلید اور ترک اتباع سے کم تر گناہ نہیں جانتے ہیں ، ان سے ہرگز یہ بے ادبی نہیں ہوسکتی ہے کہ امام کے قول کو چھوڑ دیں اور تقلید امام کے مدعیوں کے قول کو امام کے قول پر ترجیح دیں ، یہ کام مقلدوں کو مبارک ہو ع ایں کار از تو آید ومرداں چنیں کنند (یہ گھٹیا کام تمہارا ہے، مردان حق اس سے بلند کام کرتے ہیں ) چوتھا قول: امام صاحب فرماتے تھے : ’’اذا صح الحدیث فھو مذہبی‘‘[1] (جب حدیث صحیح ہو تو وہی میرا مذہب ہے) یہ تعلیق وشرط اس وجہ سے ہے کہ امت میں سے کسی کو چاہے امام ہو یا ماموم ، احادیث نبویہ کا احاطہ حاصل نہیں ہے، جب کہ دین میں حدیث پر عمل ہے، پس جب کوئی صحیح حدیث آجائے تو اس پر عمل متعین ہوگا، امام صاحب نے اس تعیین کو اپنے مذہب کی علامت ونشان بتایا ہے، یہی جمہور علماء محدثین وصوفیہ اور متبعین سنت کا قول ہے، اور شک نہیں ہے کہ ابواب کثیرہ میں بہت سی احادیث امام صاحب کے بعد مرتبہ صحت کو پہنچی ہیں ، اور علم حدیث میں جوامع، سنن، معاجم، مسانید، اجزاء اور ان کے سوا انواع واقسام کی مؤلفات وجود میں آچکی ہیں ، پس صحیح ثابت ہونے کے بعد ان پر عمل کرنا امام ہمام کا عین مذہب ہے، ظاہر ہے کہ ان پر عمل کرنا رائے کا ترک کرنا ہوگا، وھو المطلوب۔ یہیں سے یہ بات ظاہر ہو جاتی ہے کہ امام صاحب کی درست وراست تقلید اہل اتباع کی جانب سے ہوئی ہے، نہ کہ اہل تقلید واہل بدعت کی طرف سے ، کیونکہ حدیث کتنی ہی صحیح ہو ، اور اس فن کے ناقدین اس کی صحت کا حکم لگائیں ، مقلدین مذہب اس کو اپنا مذہب نہیں بناتے ہیں ، بلکہ متباین رایوں اور مختلف من پسند چیزوں کو جو کسی بناؤٹی مذہب والے
x
صفحہعنوان
13عرض مترجم
18ترک حدیث کے اعذار واسباب
18پہلا سبب:
19خلفاء راشدین وغیرہم
19حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
20حضرت عمر رضی اللہ عنہ
24حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
25حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ
27ابن عباس رضی اللہ عنہما
27ابن عمر رضی اللہ عنہ
28عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
31امام اعظم رحمہ اللہ
31امام مالک رحمہ اللہ
32امام شافعی رحمہ اللہ
35سبب دوم :
36تیسرا سبب :
39چوتھا سبب:
39پانچواں سبب:
40چھٹواں سبب:
41ساتواں سبب :
42آٹھواں سبب:
43نوواں سبب:
44حاصل :
45دسواں سبب :
47فائدہ :
48لحوق وعید بفاعل
52موانع لحوق وعید
54شخص معین کو وعید لاحق ہونے کے موانع
55متروک احادیث کی دو قسمیں
58وعید کا تعلق امور علمیہ سے ہے
59فعل میں احتیاط
60احادیث وعید واجب العمل ہیں
69سوال:
69جواب :
70دوسرا جواب :
71تیسرا جواب :
71چوتھا جواب:
72پانچواں جواب :
73مفسدہ عام مفسدہ خاص سے کمتر ہے
74چھٹواں جواب :
77ساتواں جواب :
77آٹھواں جواب :
78نواں جواب:
80دسواں جواب :
85گیارہواں جواب :
86بارہواں جواب :
91خلاصۂ کلام
92ائمہ اربعہ
92امام اعظم
95’’ قرن ‘‘ کی تحقیق
97قرون خیر کی تحدید
98امام مالک
98امام شافعی
99امام احمد بن حنبل
99مناقب امام ابو حنیفہ
102مناقب امام مالک وشافعی واحمد
104بعض علم وفن اور تقلید کے خواص
104اقوال امام ابو حنیفہ
105قول اول :
106دوسرا قول:
107وجوہ ترجیح :
107تیسرا قول :
108چوتھا قول:
109پانچواں قول:
109چھٹواں قول :
110ساتواں قول:
113اقوال امام مالک
116اقوال امام شافعی
124اقوال امام احمد
124قول اول :
125قول دوم:
126قول سوم:
127منع اجماع:
132امام بخاری
133امام مسلم
134امام ابو داود
134امام ترمذی
134امام نسائی
135امام ابن ماجہ
137المیہ
139بنائے تکفیر
145کفر صریح اور کفر تاویل
146منہج اہل سنت
148عاملین سنت سے شکوہ
149عقائد ومذاہب سے رجوع
157مقصد کتاب ( حرف آخر )
Flag Counter