Maktaba Wahhabi

ائمہ اربعہ کا دفاع اور سنت کی اتباع

مؤلف: نواب صدیق حسن خاں بھوپالی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ بھنجن یوپی انڈیا

سال شائع: 2009

مترجم: مولانا محمد اعظمی

125
یہاں پر امام احمد نے قوم کی اصطلاح کے لحاظ سے لفظ ’’تقلید ‘‘ کو استعمال کیا ہے، ورنہ وہ تو تقلید کو جانتے نہیں ہیں ، انہوں نے اخذ قول کو تین قسموں میں منحصر اس بنا پر کیا ہے کہ یہ تینوں قسمیں حدیث خیر القرون کے مطابق ہیں ، اور صحابہ وتابعین کا سنت مطہرہ کی اتباع کرنا تمام امت کو معلوم ہے، پس ان لوگوں سے اخذ کتاب وسنت کا اخذ ہوگا ، کسی دوسری چیز کا نہیں ، اس لئے کہ ان حضرات کے بابرکت زمانے میں ان تقلیدات کا رواج نہیں تھا، ہزاروں مفتیان فتوی دیا کرتے تھے ، ہر شہر اور دیہات میں کوئی عالم موجود ہوتا تھا، جس کی طرف مسائل دریافت کرنے اور احکام شرائع سیکھنے کے لئے لوگ رجوع کرتے تھے، اور فتوی دریافت کرنے کے لئے ایک مفتی یا عالم کے ساتھ مقید نہیں تھے، جیسا کہ اعلام اور جُنہ میں منقح ہو چکا ہے۔ استفتاء کے لئے کسی ایک عالم کی تقیید وتخصیص تقلید کا ثمرہ ہے، اور تقلید کو اس زمانے میں کوئی جانتا پہچانتا نہیں تھا کہ وہ کس کھیت کی مولی ہے ، اور کیا نام ونشان رکھتی ہے ؟ بلکہ ایک شخص دوسرے سے اس کی رائے دریافت کرتا تودوسرا اس پر غصہ ہوتا اور سخت نفرت کرتا تھا ، بہرحال اہل قبول واقبال کے اس امام نے عبارت مذکورہ میں تقلید سے نہی کی تصریح فرمائی ہے، ابن قیم کہتے ہیں : ’’لم یؤلف أحمد کتابا فی الفقہ، وانما دون أصحابہ مذھبہ من أقوالہ وأفعالہ وأجوبتہ وغیر ذلک ‘‘ [1] (امام احمد نے فقہ میں کوئی کتاب تالیف نہیں کی ہے، بلکہ ان کے اصحاب نے ان کے اقوال ، افعال اور جوابات وغیرہ سے ان کا مذہب مدون کیا ہے) قول دوم: ’’ لا تقلدنی ولا تقلد مالکا ولا الشافعی ولا الأوزاعی ولا الثوری، وخذ من حیث أخذوا‘‘[2] (میری تقلید نہ کرو، اسی طرح مالک ، شافعی، اوزاعی
x
صفحہعنوان
13عرض مترجم
18ترک حدیث کے اعذار واسباب
18پہلا سبب:
19خلفاء راشدین وغیرہم
19حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
20حضرت عمر رضی اللہ عنہ
24حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
25حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ
27ابن عباس رضی اللہ عنہما
27ابن عمر رضی اللہ عنہ
28عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
31امام اعظم رحمہ اللہ
31امام مالک رحمہ اللہ
32امام شافعی رحمہ اللہ
35سبب دوم :
36تیسرا سبب :
39چوتھا سبب:
39پانچواں سبب:
40چھٹواں سبب:
41ساتواں سبب :
42آٹھواں سبب:
43نوواں سبب:
44حاصل :
45دسواں سبب :
47فائدہ :
48لحوق وعید بفاعل
52موانع لحوق وعید
54شخص معین کو وعید لاحق ہونے کے موانع
55متروک احادیث کی دو قسمیں
58وعید کا تعلق امور علمیہ سے ہے
59فعل میں احتیاط
60احادیث وعید واجب العمل ہیں
69سوال:
69جواب :
70دوسرا جواب :
71تیسرا جواب :
71چوتھا جواب:
72پانچواں جواب :
73مفسدہ عام مفسدہ خاص سے کمتر ہے
74چھٹواں جواب :
77ساتواں جواب :
77آٹھواں جواب :
78نواں جواب:
80دسواں جواب :
85گیارہواں جواب :
86بارہواں جواب :
91خلاصۂ کلام
92ائمہ اربعہ
92امام اعظم
95’’ قرن ‘‘ کی تحقیق
97قرون خیر کی تحدید
98امام مالک
98امام شافعی
99امام احمد بن حنبل
99مناقب امام ابو حنیفہ
102مناقب امام مالک وشافعی واحمد
104بعض علم وفن اور تقلید کے خواص
104اقوال امام ابو حنیفہ
105قول اول :
106دوسرا قول:
107وجوہ ترجیح :
107تیسرا قول :
108چوتھا قول:
109پانچواں قول:
109چھٹواں قول :
110ساتواں قول:
113اقوال امام مالک
116اقوال امام شافعی
124اقوال امام احمد
124قول اول :
125قول دوم:
126قول سوم:
127منع اجماع:
132امام بخاری
133امام مسلم
134امام ابو داود
134امام ترمذی
134امام نسائی
135امام ابن ماجہ
137المیہ
139بنائے تکفیر
145کفر صریح اور کفر تاویل
146منہج اہل سنت
148عاملین سنت سے شکوہ
149عقائد ومذاہب سے رجوع
157مقصد کتاب ( حرف آخر )
Flag Counter