Maktaba Wahhabi

ائمہ اربعہ کا دفاع اور سنت کی اتباع

مؤلف: نواب صدیق حسن خاں بھوپالی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ بھنجن یوپی انڈیا

سال شائع: 2009

مترجم: مولانا محمد اعظمی

ہے، جس میں وہ مفسدہ گھل مل جاتا ہے، اللہ تعالی نے اسی وجہ سے دونوں کے درمیان فرق فرمایا، مجتہد کو اس کے اجتہاد پر اور عالم کو اس کے علم پر ثواب بخشا ، اور یہ جاہل اس میں اس کا شریک وساجھی نہیں ہے، پس یہ جاہل اور یہ مجتہد دونوں عفو ودرگذر میں شریک ہیں ، اور ثواب میں جدا ہیں ، البتہ عقوبت چاہے بڑی ہو یا معمولی، اس کا غیر مستحق پر واقع ہونا ممتنع ہے، اس لئے عقوبت ولعنت کی حدیث سے اس ممتنع کو ایسے طریقہ سے خارج کرنا ضروری ہے جو دونوں قسموں کو شامل ہو۔ چھٹواں جواب : اختلاف کی صورت میں وعید کی بعض احادیث نص ہیں ، جیسے محلل لہ کی لعنت، بعض اہل علم کہتے ہیں کہ یہ شخص (محلل لہ) کسی حال میں گنہگار نہیں ہے، اس لئے کہ پہلے عقد میں وہ تحلیل کسی صورت میں کوئی رکن نہیں تھی، جس کی بنا پر کہا جاسکے کہ تحلیل کی شرط پوری کرنے کے وجوب کا اعتقاد رکھنے سے وہ ملعون ہوا، پس جس نے اعتقاد کیا کہ نکاح اول صحیح ہے، اگرچہ شرط باطل ہے، اور عورت دوسرے کے لئے حلال ہے، تو اس نے دوسرے کو گناہ سے الگ کر دیا، بلکہ پہلے کو بھی بری کردیا، کیونکہ اس کے ملعون ہونے کی دو وجہوں میں سے ایک ہوسکتی ہے، ایک تحلیل ، دوسرے عقد میں شامل شرط کے وجوب وفا کا صرف اعتقاد ، یا دونوں ہی صورتیں ہوں ، اگر اول ثانی کے ساتھ ہے تو غرض حاصل ہوگئی ، اور اگر دوسری صورت ہے تو یہی اعتقاد باعث لعنت ہے، خواہ تحلیل حاصل ہو یا نہ ہو، اس وقت حدیث میں مذکورہ چیزیں لعنت کا سبب نہیں ہوئیں ، اور وہ شخص لعنت کے سبب سے تعرض کرنے والا نہیں ہوا، اور یہ باطل ہے۔ اس پر دوسرا کلام یہ ہے کہ وفاء شرط کے وجوب کا معتقد اگر جاہل ہے تو خود ہی اس پر لعنت نہیں ہے، اور اگر اس کے عدم وجوب کا عالم ہے تو اس کا معتقد وجوب ہونا محال ہوگا، مگر جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کا مکذب ومنکر ہوجائے تو وہ کافر ہو جائے گا، اور حدیث کا معنی لعنت کفار کی طرف راجع ہوگا، اور کفر کو اس جزئی حکم کے انکار کے ساتھ کوئی اختصاص
x
صفحہعنوان
13عرض مترجم
18ترک حدیث کے اعذار واسباب
18پہلا سبب:
19خلفاء راشدین وغیرہم
19حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
20حضرت عمر رضی اللہ عنہ
24حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
25حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ
27ابن عباس رضی اللہ عنہما
27ابن عمر رضی اللہ عنہ
28عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
31امام اعظم رحمہ اللہ
31امام مالک رحمہ اللہ
32امام شافعی رحمہ اللہ
35سبب دوم :
36تیسرا سبب :
39چوتھا سبب:
39پانچواں سبب:
40چھٹواں سبب:
41ساتواں سبب :
42آٹھواں سبب:
43نوواں سبب:
44حاصل :
45دسواں سبب :
47فائدہ :
48لحوق وعید بفاعل
52موانع لحوق وعید
54شخص معین کو وعید لاحق ہونے کے موانع
55متروک احادیث کی دو قسمیں
58وعید کا تعلق امور علمیہ سے ہے
59فعل میں احتیاط
60احادیث وعید واجب العمل ہیں
69سوال:
69جواب :
70دوسرا جواب :
71تیسرا جواب :
71چوتھا جواب:
72پانچواں جواب :
73مفسدہ عام مفسدہ خاص سے کمتر ہے
74چھٹواں جواب :
77ساتواں جواب :
77آٹھواں جواب :
78نواں جواب:
80دسواں جواب :
85گیارہواں جواب :
86بارہواں جواب :
91خلاصۂ کلام
92ائمہ اربعہ
92امام اعظم
95’’ قرن ‘‘ کی تحقیق
97قرون خیر کی تحدید
98امام مالک
98امام شافعی
99امام احمد بن حنبل
99مناقب امام ابو حنیفہ
102مناقب امام مالک وشافعی واحمد
104بعض علم وفن اور تقلید کے خواص
104اقوال امام ابو حنیفہ
105قول اول :
106دوسرا قول:
107وجوہ ترجیح :
107تیسرا قول :
108چوتھا قول:
109پانچواں قول:
109چھٹواں قول :
110ساتواں قول:
113اقوال امام مالک
116اقوال امام شافعی
124اقوال امام احمد
124قول اول :
125قول دوم:
126قول سوم:
127منع اجماع:
132امام بخاری
133امام مسلم
134امام ابو داود
134امام ترمذی
134امام نسائی
135امام ابن ماجہ
137المیہ
139بنائے تکفیر
145کفر صریح اور کفر تاویل
146منہج اہل سنت
148عاملین سنت سے شکوہ
149عقائد ومذاہب سے رجوع
157مقصد کتاب ( حرف آخر )
Flag Counter