Maktaba Wahhabi

ائمہ اربعہ کا دفاع اور سنت کی اتباع

مؤلف: نواب صدیق حسن خاں بھوپالی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ بھنجن یوپی انڈیا

سال شائع: 2009

مترجم: مولانا محمد اعظمی

تیسرا جواب : اس کلام کے ساتھ امت کو اس لئے خطاب کیا گیا ہے، تاکہ امت حرام کو پہچان کر اس سے اجتناب کرے، اور اپنے اجماع میں اسی اجماع سے استناد کرے، اور اپنے باہمی نزاع میں اسی سے استدلال کرے، پس اگر لفظ عام سے مراد کی صورت ایسی چیز ہو جس پر صرف لوگوں کا اجماع ہے، تو چاہئے کہ معنی مراد کا علم اجماع پر موقوف ہو، اور اجماع سے پہلے اس سے استدلال صحیح نہ ہو ، پس وہ معنی مراد اجماع کی طرف مستند نہیں ہوگا (پھر بلا دلیل رہ جائے گا ) کیونکہ مستند اجماع کے لئے ضروری ہے کہ اس پر متقدم ہو، اور اس سے متاخر ہونا ممتنع ہوگا، کیونکہ یہ دور باطل کا باعث ہے۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ مذکورہ صورت میں حدیث سے اہل اجماع کو استدلال کرنے کی کوئی صورت ممکن نہیں ہوگی ، جب تک کہ اہل اجماع یہ معلوم نہ کرلیں کہ یہی صورت مراد ہے، اور صورت مراد اس وقت تک معلوم نہیں ہوتی ہے جب تک کہ اجماع نہ کریں ، پس استدلال اس اجماع پر موقوف ہوگا جو اس سے قبل رہا ہو، اور اجماع اس استدلال پر موقوف ہوگا جو اس کے پہلے سے موجود ہے، ایسا اس وقت ہوگا جب ان کی دلیل حدیث ہو، اسی طرح لازم آئے گا کہ ایک چیز موقوف علی نفسہ پر موقوف ہو، جب کہ اس کا وجود ممتنع ہے، اس لئے یہ صورت محل اختلاف میں حجت نہیں ہوگی، کیونکہ ایسا کہیں ہوا نہیں ہے، یہ محل اتفاق اور اختلاف دونوں میں حدیث کو حکم پر دلالت سے معطل کرنے کے مترادف ہے، اور اس بات کو مستلزم ہے کہ نصوص میں سے کوئی چیز جس میں کسی کام پر تغلیظ وتشدید کا ذکر ہے وہ اس کام کی تحریم کا فائدہ نہ دے ، اور یہ قطعی طور پر باطل ہے۔ چوتھا جواب: یہ معنی اس بات کو مستلزم ہے کہ احادیث میں سے کسی چیز سے استدلال نہ کیا جائے ، جب تک کہ یہ معلوم نہ ہو جائے کہ اس صورت معنی پر امت نے اجماع کیا ہے، اس وقت صدر اول کے لئے ان احادیث سے استدلال جائز نہیں ہوگا ، بلکہ ہر اس شخص کو بھی جس نے خود زبان رسالت سے اس کو سنا ہے، ان سے استدلال کرنا جائز نہیں ہوگا، اور اس طرح کی
x
صفحہعنوان
13عرض مترجم
18ترک حدیث کے اعذار واسباب
18پہلا سبب:
19خلفاء راشدین وغیرہم
19حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
20حضرت عمر رضی اللہ عنہ
24حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
25حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ
27ابن عباس رضی اللہ عنہما
27ابن عمر رضی اللہ عنہ
28عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
31امام اعظم رحمہ اللہ
31امام مالک رحمہ اللہ
32امام شافعی رحمہ اللہ
35سبب دوم :
36تیسرا سبب :
39چوتھا سبب:
39پانچواں سبب:
40چھٹواں سبب:
41ساتواں سبب :
42آٹھواں سبب:
43نوواں سبب:
44حاصل :
45دسواں سبب :
47فائدہ :
48لحوق وعید بفاعل
52موانع لحوق وعید
54شخص معین کو وعید لاحق ہونے کے موانع
55متروک احادیث کی دو قسمیں
58وعید کا تعلق امور علمیہ سے ہے
59فعل میں احتیاط
60احادیث وعید واجب العمل ہیں
69سوال:
69جواب :
70دوسرا جواب :
71تیسرا جواب :
71چوتھا جواب:
72پانچواں جواب :
73مفسدہ عام مفسدہ خاص سے کمتر ہے
74چھٹواں جواب :
77ساتواں جواب :
77آٹھواں جواب :
78نواں جواب:
80دسواں جواب :
85گیارہواں جواب :
86بارہواں جواب :
91خلاصۂ کلام
92ائمہ اربعہ
92امام اعظم
95’’ قرن ‘‘ کی تحقیق
97قرون خیر کی تحدید
98امام مالک
98امام شافعی
99امام احمد بن حنبل
99مناقب امام ابو حنیفہ
102مناقب امام مالک وشافعی واحمد
104بعض علم وفن اور تقلید کے خواص
104اقوال امام ابو حنیفہ
105قول اول :
106دوسرا قول:
107وجوہ ترجیح :
107تیسرا قول :
108چوتھا قول:
109پانچواں قول:
109چھٹواں قول :
110ساتواں قول:
113اقوال امام مالک
116اقوال امام شافعی
124اقوال امام احمد
124قول اول :
125قول دوم:
126قول سوم:
127منع اجماع:
132امام بخاری
133امام مسلم
134امام ابو داود
134امام ترمذی
134امام نسائی
135امام ابن ماجہ
137المیہ
139بنائے تکفیر
145کفر صریح اور کفر تاویل
146منہج اہل سنت
148عاملین سنت سے شکوہ
149عقائد ومذاہب سے رجوع
157مقصد کتاب ( حرف آخر )
Flag Counter